خیبر پختونخوا میں بھی یوم تشکر جوش و جذبے سے منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
دن کا آغاز ملکی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، تقریبات میں عوام، عمائدین، سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی پر خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یوم تشکر منایا۔ "معرکہ حق" کے تحت آپریشن بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی عظیم اور تاریخی کامیابی پر پورے خیبر پختونخوا بشمول ضم اضلاع میں تعینات پاک فوج کے جوانوں نے یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا۔ دن کا آغاز ملکی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا، تقریبات میں عوام، عمائدین، سول اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے وطن عزیز کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں، شرکا نے افواجِ پاکستان کی صلاحیت کو سراہا اور ہمیشہ کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے واضح کیا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران عوام اور پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔