آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا، صحیح وقت آنے پر ہم پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے،بھارتی وزیردفاع
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات کی بھج ایئر بیس کے دورے کے دوران کہا ہے کہ ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا، صحیح وقت آنے پر ہم پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے آپریشن سندور میں واقعی ایک معجزاتی کام کیا ہے۔ آپ نے پوری دنیا میں انڈیا کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔‘
وزیر دفاع نے کہا کہ ’آپریشن سندور کا نام وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا ہے۔ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دہشت گردی اور حکومت پاکستان کا گہرا تعلق ہے، اس صورت حال میں اگر جوہری ہتھیار وہاں موجود ہیں تو ان کے دہشت گرد عناصر کے ہاتھ لگنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔‘
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’یہ نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا اور پاکستان کے عام لوگوں کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہو گا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’یہ بھج 1965 اور 71 کی جنگوں میں ہماری جیت کا گواہ رہا ہے۔‘
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کے خلاف عظیم کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی، سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار انسانی جانوں کی قربانی دی، اور اربوں ڈالر نقصان ہوا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں۔