دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی بیٹی ویوین جینا ولسن نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویوین نے 15 مئی کو معروف فیشن برانڈ ’وائلڈ فینگ‘ کی نئی مہم کا حصہ بن کر اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا ہے یہ ایک ایسی مہم ہے جو شناخت، خود اعتمادی اور خود اظہار کے موضوع پر مبنی ہے۔

21 سالہ ویوین جو مصنفہ جسٹین ولسن اور ایلون مسک کی بیٹی ہیں، نے اس تشہیری مہم کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ پراعتماد انداز میں مختلف ملبوسات میں ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Vivian Jenna Wilson (@vivllainous)

ویوین نہ صرف اس مہم کا چہرہ ہیں بلکہ انہوں نے اس کے لیے ایک خصوصی ٹی شرٹ بھی ڈیزائن کی ہے، جس کی تمام آمدنی دی ٹریور پراجیکٹ کو دی جائے گی، جو LGBTQ+ نوجوانوں کے لیے خودکشی سے بچاؤ اور بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

وائلڈ فینگ کی سی ای او ایما میکلروئے کے مطابق ویوین بہادری، ذہانت اور بے باک شخصیت کی علامت ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Vivian Jenna Wilson (@vivllainous)

یاد رہے کہ ویوین نے 2022 میں اپنا نام اور جنس قانونی طور پر تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی تھی جس کے باعث وہ خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کے خلاف عظیم کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی، سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار انسانی جانوں کی قربانی دی، اور اربوں ڈالر نقصان ہوا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • یادوں کا شہر لندن
  • ٹیکنالوجی کے بےتاج بادشاہ: ایلون مسک اور جیف بیزوس آمنے سامنے، آپس میں نوک جھونک
  • ٹیکنالوجی کے دو بے تاج بادشاہ آمنے سامنے؛ ایلون مسک اور جیف بیزوس کی نوک جھونک
  • بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، عطا تارڑ
  • میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب
  • حزب اللہ کے بانی رہنماء شہید سید عباس موسوی کی بیٹی کا انٹرویو 
  • لالو کی بیٹی روہنی نے خاندان سے لاتعلقی کی اصل وجہ بتا دی
  • ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار نے بچپن کی تلخ یادیں شیئر کردیں
  • میں ویسا باپ نہیں بنوں گا جیسے میرے والد تھے: عثمان مختار
  • انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا