کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) افغان بستی میں گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا اور قاتلوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں گھر سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اعظم جمالی نے بتایا کہ خاتون کے قتل میں اس کا والد اور شوہر ملوث نکلے تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اعظم جمالی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں متوفیہ کا شوہر نور محمد اور اس کا والد یاسین شامل ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون شوہرکی مارپیٹ سے تنگ آکر طلاق لینا چاہتی تھی، ارم بی بی نے شوہر کیساتھ رہنے سے انکار کیا جس پر اسے قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کراچی کے علاقے گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 18 سالہ آرام بی بی کے قتل کی اطلاع ملی تھی، اطلاع تھی کہ شوہر، والد اور دیگر نے تشدد کر کے لڑکی کو قتل کیا ہے، مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے۔پولیس کے مطابق ورثا نے قبر تیار کروالی تھی تاہم تدفین سے پہلے لاش تحویل میں لے لی گئی، لڑکی کے والد یاسین کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ شوہر محمد افغانی اور دیگر فرار ہوگئے تھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

بالی ووڈ فلم سے متاثر شوہر نے بیوی کو قتل ، لاش بھٹی میں جلادی

 

پونا(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں بالی ووڈ فلم سے آئیڈیا لے کر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کرکے مقتولہ کی لاش بھٹی میں جلادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سمیر جادھو کی مقتولہ انجلی کے ساتھ 2017ء میں شادی ہوئی تھی، انجلی ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر تھی جبکہ سمیر ایک گیراج چلاتا تھا۔

جوڑا پونے کے شیوانے علاقے میں اپنے 2 بچوں کے ساتھ رہتا تھا، جو اس وقت دیوالی کی چھٹیوں میں گاؤں گئے ہوئے تھے۔

تحقیقات کے مطابق 26 اکتوبر کو سمیر نے بیوی کو ایک گودام میں لے جا کر قتل کیا، جہاں وہ پہلے ہی ایک آہنی بھٹی تیار کر چکا تھا تاکہ شواہد مٹائے جا سکیں۔ اس نے انجلی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا، پھر لاش کو بھٹی میں جلا کر راکھ قریبی دریا میں بہا دی۔

بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزم پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے بار بار تھانے جاتا رہا، حیران کن طور پر ملزم نے اقبالِ جرم کے دوران انکشاف کیا کہ اس نے یہ قتل کا منصوبہ بالی فلم سے متاثر ہو کر بنایا تھا، جسے اس نے کم از کم 4 مرتبہ دیکھا تھا۔

ابتدا میں پولیس کو شبہ تھا کہ سمیر نے بیوی کو بدچلنی کے شک میں مارا، مگر بعد ازاں پتہ چلا کہ خود سمیر ایک دوسری عورت کے ساتھ تعلق میں تھا۔

اس نے اپنے جرم کو چھپانے کے لیے انجلی کے فون سے اپنے ایک دوست کو ’آئی لو یو‘ کا پیغام بھیجا اور پھر خود ہی جواب دیا تاکہ ایسا لگے کہ انجلی کسی اور مرد کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔

قتل کے بعد سمیر نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی اور روزانہ تھانے جا کر پولیس سے بیوی کو تلاش کرنے کی درخواست کرتا رہا، اس کی بار بار کی بے چینی نے آخر کار پولیس کو مشکوک بنا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی شواہد اور بیانات میں تضاد کے بعد سمیر سے تفتیش کی گئی، جس پر اس نے آخرکار جرم قبول کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’ان کی صحت بحال ہو رہی ہے،‘ ہیما مالنی کی دھرمیندر کے انتقال کی تردید
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 5 افراد زخمی
  • مصطفی عامر قتل کیس‘ارمغان کے والد کاوکیل کی خدمات لینے سے انکار
  • ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر کون ہیں؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • سندھ میں ڈینگی کی صورتحال مزید خراب،اموات 26 ہوگئیں
  • ’8 کمرے، دیسی مرغی اور شہد‘، عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق نئے انکشافات
  • لاہور؛ لڑکی کیساتھ دکان کے اندر زیادتی، ریپ کے ملزم کو بڑی سزا
  • یہ سنگدل مائیں اور بیویاں
  • ’’Roanokeکی گمشدہ بستی :وہ لوگ جو بغیر نشاں کے غائب ہو گئے‘‘
  • بالی ووڈ فلم سے متاثر شوہر نے بیوی کو قتل ، لاش بھٹی میں جلادی