تیونس کی لڑکی کے شوہر کی فیملی کا بیان سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
جنگ فوٹوز
پاکستان کے علاقے لیاری کے نوجوان عامر سے پسند کی شادی کرنے والی تیونس کی لڑکی کے سسرالیوں کا بیان سامنے آگیا۔
رابطہ کرنے پر عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ تیونس سے پاکستان آنے سے وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح کے حالات میں رہنے کا یقین دلایا اور بضد ہو کر پاکستان پہنچی۔
اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے بعد لڑکی عجیب و غریب حرکات کرتی رہی، وہ بات بات پر عامر سے لڑتی تھی اور اس پر تشدد کرنے لگی، گھر کا سکون برباد ہو گیا تھا۔
نوجوان کے والدین کے مطابق بالاخر علیحدگی پر بات ختم کی۔
کراچی کے شہری کی محبت میں تیونس سے آنے والی خاتون تھانے پہنچ گئیں۔
اہلخانہ نے مزید بتایا ہے کہ سندا کسی کی نہیں سنتی تھی، وہ اکثر بہکی بہکی باتیں اور حرکتیں کرتی ہے، دوپٹے اور چپل کے بغیر گھر سے باہر نکل کر کھڑے ہو جاتی ہے، وہ اس سے عاجز آچکے ہیں اور کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق لڑکی نے لڑکے کے خلاف تشدد یا زیادتی کی کوئی شکایت نہیں کی، پولیس اس سلسلے میں عورت ہونے کے ناطے اسے شیلٹر دے رہی ہے اور اس کی واپسی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گندم درآمد کرنے کے معاملے پر حکومت اور اتحادی آمنے سامنے
اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)گندم درآمد کرنے کے معاملے پر حکومت اور اتحادی آمنے سامنے آگئے، پیپلز پارٹی نے گندم کی مجوزہ درآمد پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر سطح پر کسانوں کا ساتھ دے گی۔(جاری ہے)
اجلاس میں گندم کی مجوزہ درآمد پر حکومت کو آڑیہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر سطح پر کسانوں کا ساتھ دے گی، گندم درآمد کرنے پر حکومت کی شدید مخالفت کی جائے گی۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت گندم امپورٹ کرکے بیرون ملک کسانوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے جبکہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے اپنے کسانوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔