چھکا مارنے کے فوراً بعد دل کا دورہ، نوجوان بلے باز جان کی بازی ہار گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
فیروزپور(ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کے دوران ایک دلخراش واقعے میں نوجوان بلے باز چھکا مارنے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیش آیا، جہاں ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں ایک مقامی میچ کے دوران کھلاڑی ہرجیت سنگھ میدان میں موجود تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نے شاندار چھکا مارا اور چند لمحوں بعد پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھا، پھر اچانک زمین پر گر گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Aaj Tak (@aajtak)
ساتھی کھلاڑی فوری طور پر مدد کے لیے آگے بڑھے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ طبی معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق ہوئی، جس کی وجہ دل کا دورہ بتائی جا رہی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہے اور صارفین کی جانب سے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کی موت کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن میں زیادہ تر کی وجہ دل کا دورہ بنی۔
مزیدپڑھیں:میاں منظور وٹو کی نمازہ جنازہ کے دوران گاڑی میں بیٹھنے کی ویڈیو وائرل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دل کا دورہ کے دوران
پڑھیں:
کراچی، نوجوان کی لاش برآمد، فائرنگ کر کے قتل کیا گیا
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن معمار جعفر گراؤنڈ سے نوجوان کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔
لاش کی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔
ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کورائی کے مطابق مقتول کی شناخت 20 سالہ منصور احمد کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی۔
فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا، ابتدائی تفتیش میں واقعہ زاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
تاہم پولیس مقتول کے اہلخانہ اور جائے وقوعہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔