جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں مگر فلٹرز یا ایڈیٹنگ کا سہارا نہیں لیا گیا تھا، جس کے باعث ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کسی نے کہا، "یہ دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ میں تو بہت خوبصورت ہوں”، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک اپ تو مکمل ہے۔”
ایک صارف نے کہا کہ میک تو مکمل کیا ہوا ہے مگر فلٹرز اور رنگ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی اصلی شکل سامنے آگئی ہے جو بہت عام ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بالی ووڈ اداکار جیتندر توازن بگڑنے سے سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے، ویڈیو وائرل
ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار جیتندر اس وقت معمولی حادثے کا شکار ہوگئے جب وہ اداکارہ زرین خان کی تعزیتی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیتندر جیسے ہی اپنی گاڑی سے اترے اور تقریب میں داخل ہونے لگے تو ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئے۔ وہاں موجود افراد نے فوری طور پر انہیں سہارا دیا اور اٹھنے میں مدد کی۔
عینی شاہدین کے مطابق اداکار جلد ہی سنبھل گئے اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ زرین خان، جو معروف اداکار و فلم ساز سنجے خان کی اہلیہ تھیں، 7 نومبر کو ممبئی میں طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے سوگواروں میں شوہر سنجے خان اور بچے سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان شامل ہیں۔
चलते-चलते अचानक गिर पड़े जितेंद्र
जरीन खान की प्रार्थना सभा में श्रद्धांजलि देने पहुंचे अभिनेता जितेंद्र अचानक सीढ़ियों से टकराए और लड़खड़ाकर गिर पड़े. गनीमत रही कि उन्हें चोट नहीं लगी. वीडियो देख फैन्स की निकली आह.#Jeetendra pic.twitter.com/Y8pBUOgQnd
— NDTV India (@ndtvindia) November 11, 2025
تعزیتی تقریب میں رانی مکھرجی، ریتھک روشن، صبا آزاد، علی گوئی اور جیسمین بھاسن سمیت متعدد فلمی شخصیات نے شرکت کی۔