اٹامک انرجی کے مغوی اہلکاروں کی نئی ویڈیو منظرعام پر، حکومت سے رہائی کے لیے اپیل
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
لکی مروت سے اغوا کیے جانے والے اٹامک انرجی کمیشن کے اہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں 4 مغویوں کو حکومت سے رہائی کے لیے اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید
ویڈیو میں ایک مغوی، حافظ بشیر احمد، حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’6 ماہ کا طویل عرصہ گزر چکا ہے، مگر اب تک حکومت نے طالبان کے مطالبات پورے نہیں کیے۔ ہماری زندگی خطرے میں ہے، حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ ہم اپنے خاندانوں سے دوبارہ مل سکیں‘۔
یاد رہے کہ جنوری 2025 میں لکی مروت کے علاقے سے دہشتگردوں نے اٹامک انرجی کے 17 ملازمین کو اغوا کیا تھا۔ بعد ازاں ان میں سے ایک اہلکار جاں بحق ہوا، 8 کو سیکیورٹی اداروں نے بازیاب کرایا، جبکہ 3 مغویوں کو طالبان نے خود رہا کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی
حالیہ ویڈیو کے مطابق اب بھی 5 مغوی اہلکار طالبان کی قید میں ہیں۔ تازہ پیشرفت میں، ایک مغوی احسان اللہ کو 2 روز قبل طالبان نے ورثاء کے حوالے کیا تھا۔
مغویوں کے اہل خانہ اور سیکیورٹی ذرائع نے بھی ویڈیو کی تصدیق کی ہے، جبکہ حکومتی سطح پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
عوامی اور انسانی حقوق کے حلقوں کی جانب سے مغویوں کی فوری رہائی اور مؤثر مذاکراتی عمل شروع کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹامک انرجی کمیشن اغوا حکومت پاکستان طالبان لکی مروت مغوی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹامک انرجی کمیشن اغوا حکومت پاکستان طالبان لکی مروت مغوی اٹامک انرجی لکی مروت
پڑھیں:
کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
کراچی:کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان گلی سے گزرتے وقت خاتون کو دیکھ کر موٹر سائیکل واپس موڑ لیتا ہے۔
موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے، متاثرہ خاتون فوری گلی سے باہر نکل جاتی ہے۔