برطانیہ میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیدیا گیا، پرچم بھی لہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
حالیہ پیشرفت میں برطانیہ فلسطین کو فلسطین اتھارٹی کے مشن دفتر کو سفارتخانے کا درجہ دینے والا پہلا ملک بن گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں قائم فلسطینی مشن کے دفتر کو سفارت خانہ کا درجہ دیے جانے کے فوری بعد عمارت پر پرچم کشائی کی باوقار تقریب رکھی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر حسام زملوط نے آج کے دن کو قومی جدوجہد کی تاریخ کا ایک سنگ میل قرار دیا۔
فلسطینی سفیر نے برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانے کا درجہ دیا جانا نہ صرف تاریخی ناانصافیوں کی تلافی ہے بلکہ آزادی، وقار اور بنیادی انسانی حقوق پر مبنی مستقبل کے عزم کی تجدید بھی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت کے اس جرات مندانہ اقدام کی اہمیت یوں بھی اور بڑھ گئی ہے کہ اس وقت فلسطینی عوام غزہ میں بمباری، بھوک، مغربی کنارے میں روزانہ کے جبر، زمینوں کی چھین جھپٹ اور ریاستی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فلسطین کے پرچم کے رنگ ہماری تاریخ اور ہماری قربانیوں کی داستان سناتے ہیں۔ سیاہ رنگ غم و الم، سفید رنگ امید، سبز رنگ سرزمینِ فلسطین اور سرخ رنگ ہمارے عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔
یاد رہے کہ آج اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں عالمی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں متعدد مغربی ممالک فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا درجہ
پڑھیں:
برطانیہ‘ غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کی تعداد 9 ہزار سے متجاوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانیہ میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس میں گرفتاریوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد متجاوز ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں غیر قانونی مقیم شہریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ تاحال جاری رہنے کے باعث گرفتاریوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد بڑھ کر9 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 1500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد ایسے بھی ہیں جن کو ملک بدر بھی کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ میں غیرقانونی طور پر کام کرنے والے300 سے زائد افراد کو تاحال گرفتار کیا جا چکا ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کا مذکورہ حوالے سے کہنا ہے کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں افغان تارک وطن نے چاقو سے حملہ کر کے 1 شخص کو ہلاک اور 2 کو بری طرح زخمی بھی کردیا تھا۔