data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد برطانیہ میں فلسطینی مشن کو اب سفارت خانے کا درجہ حاصل ہو گیا ہے اور عمارت کے باہر فلسطینی پرچم بھی لہرا دیا گیا۔ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق اور آزادی کی حمایت میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر فلسطین کے برطانیہ میں سفیر حسام زملوط نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرچم فلسطینی قوم کی نمائندگی کرتا ہے، سیاہ رنگ سوگ، سفید رنگ ہماری امید، سبز رنگ ہماری زمین اور سرخ رنگ عوام کی قربانیوں کی علامت ہے۔

حسام زملوط کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا تاریخی ناانصافیوں کو درست کرنے اور آزادی، وقار اور بنیادی انسانی حقوق پر مبنی مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔

حسام زملوط نے زور دیا کہ فلسطینی ریاست کو ایسے وقت میں تسلیم کیا گیا ہے جب فلسطینی عوام ناقابلِ تصور درد اور اذیت سے گزر رہے ہیں۔ ان کے بقول، ایک نسل کشی جاری ہے جسے عالمی برادری نے ابھی تک تسلیم نہیں کیا اور جسے بے خوفی کے ساتھ جاری رہنے دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں عوام پر بھوک اور بمباری مسلط کی گئی ہے، لوگ اپنے ہی گھروں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اور مغربی کنارے میں نسلی تطہیر، ریاستی دہشت گردی، زمینوں کی چوری اور جبر کا روزانہ سامنا کر رہے ہیں۔

سفیر نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی انسانیت پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، ان کی زندگیاں بے وقعت سمجھی جا رہی ہیں اور بنیادی حقوق مسلسل سلب کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فلسطینی پرچم اس عہد کے ساتھ بلند کیا جا رہا ہے کہ فلسطین ہمیشہ رہے گا، فلسطین سر بلند ہوگا اور فلسطین آزاد ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جو فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے ایک اہم عالمی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فلسطینی عوام کہ فلسطینی کہ فلسطین جا رہا ہے رہے ہیں

پڑھیں:

  برطانیہ: ٹرین حملے کے ملزم پر قتل کی 10 کوششوں کے الزامات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-06-8

 

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی پولیس نے ٹرین پر حملے کے الزام میں برطانوی شہری پر قتل کرنے کی 10 کوششوں کے الزامات عائد کر دیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے بتایا کہ ایک شخص پر لندن جانے والی ٹرین پر بڑے پیمانے پر چاقو حملے کے بعد 10 مختلف افراد کو قتل کرنے کی کوششوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پیٹربرو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ اینتھونی ولیمز پر ہفتے کی شام پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں جسمانی نقصان پہنچانے اور چاقو رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق اسی دن لندن میں پیش آنے والے ایک علاحدہ واقعے میں بھی اینتھونی ولیمز پر قتل کی ایک اور کوشش اور چاقو رکھنے کے الزامات لگائے گئے۔ کاؤن کراؤن پراسیکیوشن سروس کی ٹریسی ایسٹن نے کہا کہ اس تحقیقات میں بہت زیادہ شواہد بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ پیش آنے والے واقعات نے کتنا تباہ کن اثر ڈالا ہے ۔

 

برطانیہ: فارنسک ٹیم کے ماہرین ریلوے اسٹیشن پر شواہد اکٹھے کررہے ہیں

انٹرنیشنل ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • کھجور بازار میں عمارت سیل ‘ایس بی سی اے سے جواب طلب
  • برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
  • برطانیہ میں ویپ کا استعمال سگریٹ نوشی سے بڑھ گیا
  • فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم کی پاکستان آمد، ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
  • برطانیہ: اب عوامی نمائندوں، سرکاری عہیدیداروں کے گھروں پر احتجاج عوام کو مہنگا پڑے گا
  • پی ایس ایل ٹیم مالکان کا مطالبہ تسلیم، بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
  • اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں سلنڈر دھماکا، عمارت لرز اٹھی
  • سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں دھماکا، 4 افراد زخمی
  •   برطانیہ: ٹرین حملے کے ملزم پر قتل کی 10 کوششوں کے الزامات
  • میکسیکو: میئرکے قتل کے بعد احتجاج‘ مشتعل افراد کا سرکاری عمارت پر دھاوا