محرم کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلیے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس،امام بارگاہوں،مساجداوردیگر حساس مقامات پرسیکورٹی کے مؤثراورمربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مکمل فعال استعمال پر زور دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سندھ بوائز اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں محرم الحرام 1447ھ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کراچی رینج کے افسران سے اہم خطاب کیا۔پولیس چیف نے خطاب کے دوران کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں،مجالس،امام بارگاہوں،مساجداوردیگر حساس مقامات پر سیکورٹی کے مؤثراورمربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کے مکمل فعال استعمال پر زور دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اسکاؤٹس ، رضاکاروں کی بروقت رجسٹریشن کی جائے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔تمام جلوسوں کے روٹس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے سویپنگ کروائی جائے اورمتعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن برقرار رکھا جائے۔سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی، انٹیلی جنس نیٹ ورک کی فعالیت، مشکوک سرگرمیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ کومبنگ آپریشنز میں بھی تیزی لائی جائیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کریں، اورعلما کرام، ماتمی انجمنوں اور مقامی کمیونیٹیز کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ذاکرین و علمائے کرام کی سیکیورٹی کو بھی ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائیٹریفک پولیس کو متبادل راستوں کی بروقت نشاندہی،پارکنگ کے مناسب انتظامات اورشہریوں کی سہولت کے لیے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائی جائے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میئر کراچی کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن کا اہم انتظامی اقدام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، عوامی سہولت میں اضافہ کرنے اور انتظامی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے چار نئے آپریشنل زونز قائم کر دیے ہیں۔ یہ اقدام میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ زون ون ضلع ملیر و کورنگی کے چیف انجینئر واٹر اینڈ سیوریج محمد علی شیخ ہوں گے۔ لانڈھی، کورنگی، ماڈل زون اور شاہ فیصل ٹاؤن کے سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد اسلم اعوان تعینات کیے گئے ہیں۔