ارشد ندیم جیولین تھرو کی نئی عالمی رینکنگ میں کس نمبر پر ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرو کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
پاکستان کے ارشد ندیم 1370 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ رینکنگ ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ارشد ندیم کی رینکنگ میں بہتری نہیں ہوئی۔
ارشد نے رواں سال صرف ایک مقابلے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 86.40 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا 1445 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز اور جرمنی کے جولین ویبر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
ارشد ندیم ستمبر میں ورلڈ چیمپیئن شپ سے قبل مزید دو سے تین بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کریں گے، جس سے ان کی رینکنگ میں مزید بہتری کی امید ہے۔
یاد رہے ارشد ندیم نے گزشتہ سال پیرس اولمپکس میں 92.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایلون مسک کا ایپل کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایپل پر گروک کے مقابلے میں اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کی جانب زیادہ جھکاؤ کا الزام عائد کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف فوری قانونی کارروائی کے ارادہ ظاہر کیا ہے۔
اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون کی مالک کمپنی اپنے ایپ اسٹور کے ذریعے اوپن اے آئی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
ایکس کی ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے ایپل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے ’مسٹ ہیو‘ خانے میں ایکس یا گروک کو رکھنے سے انکار کیوں کرتی ہے جبکہ ایکس دنیا کی نمبر ایک ایپ ہے اور گروک تمام ایپس میں نمبر پانچ پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کیا کمپنی سیاست کر رہی ہے؟۔
اگلی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ایپل کا یہ عمل ایپ اسٹور پر اوپن اے آئی کے علاوہ کسی دوسری اے آئی کمپنی کا پہلے نمبر پر پہنچنا ناممکن کردے گا، جو کہ بلا شبہ اینٹی ٹرسٹ کی خلاف ورزی ہے۔ ایکس اے آئی فوری طور پر قانونی چارہ جوئی کرے گی۔