گلشن میں مؤثر بارش انتظامات، نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش کے دوران نکاسی آب کے مؤثر اور بروقت اقدامات کیے گئے۔ ٹاؤن چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی نے مختلف متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا اور فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔انتظامیہ کی جانب سے نشیبی اور چوکنگ پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ پمپس، ہیوی مشینری اور فیلڈ اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔ نیپا چورنگی، بیت المکرم، 13-D اور دیگر اہم علاقوں میں نکاسی آب کا عمل مسلسل جاری ہے، جس کے نتیجے میں بیشتر مرکزی شاہراہیں کلیئر ہو چکی ہیں اور ٹریفک کی روانی بحال ہے۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور نکاسی آب کے عمل میں ٹاؤن انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نکاسی ا ب
پڑھیں:
سندھ پولیس گیمز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-02-22
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس گیمز 2025ء کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز، کراچی، ویلفیئر، آپریشنز، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ٹریننگ، ڈی آئی جیز، ہیڈکواٹرز، سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، ٹریفک کراچی، ٹی اینڈ ٹی، فائنانس، ساؤتھ، اسپیشل برانچ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ نے سندھ پولیس گیمز 2025ء کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔