data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی فوج میں چند ایسی پالیسیاں لائی جارہی ہیں جن کے نتیجے میں امتیازی سلوک کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جو پالیسیاں نافذ کرنا چاہتی ہے اُن کے نتیجے میں سیاہ فام فوجی زیادہ متاثر ہوں گے۔ امریکی فوج کے چند افسران نے بھی نئی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانا شروع کردیا ہے۔

آلٹرنیٹ ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج میں چند ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جن کے نتیجے میں سیاہ فام فوجی خاص طور پر نشانہ بنیں گے۔ اب تک تو اس بات کی گنجائش تھی کہ جلد کی بعض بیماریوں کے باعث کوئی لازمی شیو کرنے کی پابندی سے آزاد رہے۔ اب تمام فوجیوں کو روزانہ شیو بنانے کا پابند کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ سیاہ فام فوجیوں نے اِس حوالے سے صدائے احتجاج بلند کی ہے۔ امریکی فوج کے متعدد سفید فام اسٹافرز نے بھی اس حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جن کے نتیجے میں معاملات امتیازی پالیسی جیسے دکھائی دیں۔

متعدد سفید فام امریکی فوجیوں کا کہنا ہے کہ بعض اقدامات کے نتیجے میں ایسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں کہ سیاہ فام فوجیوں کو نکال دیا جائے۔ ایسی صورت میں معاملات انتہائی خطرناک شکل اختیار کرسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے نتیجے میں امریکی فوج سیاہ فام

پڑھیں:

بھارت اپنی خارجہ پالیسی میں توازن پیدا کرے، جماعت اسلامی ہند

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ یہ سامراجی طاقتیں نہ کبھی کسی خود مختار اور باوقار قوم کی وفادار دوست رہی ہیں اور نہ ہی رہ سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے بھارت کی درآمدات پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کل ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ فیصلہ غیر ضروری اور جانبدارانہ ہے ، اس سے نہ صرف بھارتی معیشت بلکہ امریکی معیشت اور عالمی تجارت کے استحکام کو بھی نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ناقابل فہم ہے کہ بھارت کو روس سے خریداری پر سزا کے طور پر نشانہ بنایا جائے جبکہ دیگر متعدد ممالک بشمول یورپی یونین، روس سے خریداری کرتے رہتے ہیں لیکن ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کیا جاتا۔ دنیا میں کسی بھی ملک کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی خارجہ، تجارتی اور اقتصادی پالیسیاں خود وضع کرے، اقتصادی حربوں کے ذریعے کسی کو مجبور کرنا خطرناک اور عالمی تعاون کو کمزور کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ مجوزہ 50 فیصد ٹیرف تجارت میں، بالخصوص محنت طلب شعبوں جیسے ٹیکسٹائل، قالین اور خوراک کی برآمدات سے وابستہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے مشکلیں کھڑی کرے گا۔ اتنا زیادہ ٹیرف نہ صرف برآمد کنندگان کو نقصان پہنچائے گا بلکہ ہزاروں مزدوروں کے روزگار کے خاتمے کا سبب بھی بنے گا جس کا منفی اثر امریکی صارفین پر بھی پڑے گا، انہیں مہنگی اشیاء اور محدود مصنوعات کے انتخاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بھارتی حکومت سے کہا کہ وہ اس حالیہ بحران سے سبق حاصل کرے اور اپنی سفارتی حکمت عملی پر نظر ثانی کرے۔ اب وقت آچکا ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے۔ یہ سامراجی طاقتیں نہ کبھی کسی خود مختار اور باوقار قوم کی وفادار دوست رہی ہیں اور نہ ہی رہ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان سے دوستی کے لئے اپنے اصولی موقف پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے ۔ بھارت کو چاہیئے کہ وہ ایک متوازن اور غیر جانبدارانہ موقف اختیار کرے، نہ کہ امریکہ یا دیگر سامراجی قوتوں کے ساتھ ضرورت سے زیادہ قربت اختیار کرے۔ ہمارا موجودہ یکطرفہ جھکاؤ نہ تو ہمارے قومی مفاد میں ہے اور نہ ہی یہ معاشی یا سفارتی طور پر ہمارے لئے فائدہ مند ہے۔ آخر میں جماعت اسلامی ہند کے امیر نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ اس چیلنج کو داخلی اصلاحات کے لیے ایک انتباہ کے طور پر استعمال کریں اور کہا کہ بھارت کو اپنی صنعتی کمزوریوں کو دور کرنا ہوگا، کاروبار کے لئے آسانیاں بڑھانی ہوں گی، ہنر مندی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنی ہوگی اور لاجسٹک اخراجات کو کم کرنا ہوگا۔ ایک مضبوط معیشت بیرونی اقتصادی دباؤ کے خلاف بہترین حفاظتی آلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بطور معاون حج پر جانیوالے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب کرلیں
  • غزہ پر قبضے کا منصوبہ اسرائیلی وزیردفاع اور افواج کے سربراہ کے درمیان اختلافات عوامی سطح پر آگئے
  • ہر شہری بلا امتیاز مذہب و مسلک مساوی حقوق، انصاف اور احترام کا یکساں حقدار ہے، اعظم نذیرتارڑ
  • سلامتی کونسل کا غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر ہنگامی اجلاس
  • چین کے فلپائنی بحری جہازوں کو جزیرہ ہوانگ یئن  کے قریب پانیوں سےنکالنے کے اقدامات
  • اترکاشی سانحہ: مودی حکومت کی نااہلی اور فوجی نقصانات چھپانے کی کوششیں بے نقاب
  • طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف
  • ترکیہ میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ، 10 عمارتیں گر گئیں
  • بھارت اپنی خارجہ پالیسی میں توازن پیدا کرے، جماعت اسلامی ہند