وزیراعظم کی موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع موبائل مسیج سے دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے موسمی صورتحال کی موبائل مسیج کے ذریعے پیشگی اطلاع دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو حالیہ بارشوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں سے رابطے میں رہنے اور معاونت کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومتوں سے رابطہ مزید فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موبائل فون مسیج کے ذریعے شہریوں کو موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی ہدایت
پڑھیں:
موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قابلِ سزا جرم ہے اور اس کے سنگین قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے تو متعلقہ صارف کو بھی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے شہری اپنی سم کسی دوسرے فرد کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ تصدیق کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk پر جا کر یا اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اگر کسی نامعلوم یا غیر ضروری سم کی نشاندہی ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کرایا جائے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے