مریم نواز کی 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، انہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی، الیکٹرک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے دور دراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔مریم نواز نے کہا کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ پہلے مرحلے میں آنے والی 240 ای بسیں اضلاع کو فراہم کردی جائیں گی۔(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کیلئے 500 ای بسوں کی فراہمی اگست سے اکتوبر تک ہوگی جبکہ نومبر سے دسمبر تک پنجاب میں 600 الیکٹرک بسیں مزید آئیں گی، پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور لاہور کو 400 الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی۔اجلاس میں گوجرانوالہ بی آر ٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میں بی آرٹی کو پورے شہر اور مضافات سے منسلک کرنے کیلئے 80 فیڈر بسیں چلائی جائیں گی، راہوالی تا ایمن آباد تقریباً 22 کلومیٹر طویل بی آر ٹی سسٹم پر 28 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔گوجرانوالہ بی آر ٹی کو گکھڑ منڈی تک توسیع دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، گوجرانوالہ بی آر ٹی سسٹم پر ہر آٹھ منٹ کے بعد دوطرفہ ٹرانسپورٹ میسر ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں بی آر ٹی کے روٹ پر ٹریفک کو اسمارٹ سولوشن سے کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ بی آر ٹی کیلئے 4 الیکٹرک بس ڈپو قائم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصل آباد میں اورنج لائن اور ریڈ لائن ٹرانسپورٹ سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریڈ لائن بس سروس 23.4 کلو میٹر طویل اور 24 اسٹیشن پر مشتمل ہوگی، ریڈ لائن پر ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے، اورنج لائن 29 کلومیٹر طویل اور 21 اسٹیشن پر مشتمل ہوگی، جس سے روزانہ ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد مسافر سفری سہولت حاصل کرینگے۔مریم نواز کی ہدایت پر فیڈمک سے سلامی چوک تک روٹ بھی شامل کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو عوامی افادیت کے تمام پراجیکٹ بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ای بسوں کے روٹس عوام کی آمد و رفت کو مد نظر رکھ کر مقرر کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ سسٹم روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ عوامی ضروریات کا تعین کرکے بسیں دینا چاہتے ہیں، صرف عوام کیلئے سوچنا ہے، سب اضلاع میرے لئے برابر ہیں، ترقی کے سفر میں یکساں مواقع اور سہولتیں ملنی چاہئیں۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر گوجرانوالہ بی ا ر ٹی جائزہ لیا گیا الیکٹرک بسیں بتایا گیا کہ مریم نواز بڑے شہروں کی ہدایت دینے کی کرنے کی کہا کہ
پڑھیں:
دوسرے صوبے بھی مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں، رانا ثناءاللہ
صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب نے پاکستان کی حالیہ سفارتی فتح کو ’’اللہ کی مدد سے حاصل ہونیوالی بڑی کامیابی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی اس تاریخی کامیابی کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے، جبکہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں ان کی سرپرستی میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی تنظیم کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں صدر پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں عظمیٰ بخاری، پرویز رشید، انوشے رحمان، سعود مجید، سیف اللہ کھوکھر، ذیشان رفیق، نوشین افتخار، رانا ارشد، محسن رانجھا، تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ضمنی اور متوقع بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حکمتِ عملی اور تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا گیا۔رانا ثناء اللہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرے اور ہر سطح پر انتخابی تیاریوں کو حتمی شکل دے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں نے پارٹی کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ کیا ہے، پنجاب حکومت کے تمام اقدامات براہ راست عام آدمی کی فلاح سے متعلق ہیں۔ دوسرے صوبے بھی مریم نواز کی کارکردگی کے معترف ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم دن رات ملکی وقار کی بحالی اور معیشت کے استحکام کیلئے سرگرم عمل ہیں، جبکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بھی عالمی سطح پر کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب نے پاکستان کی حالیہ سفارتی فتح کو ’’اللہ کی مدد سے حاصل ہونیوالی بڑی کامیابی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی اس تاریخی کامیابی کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے، جبکہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں ان کی سرپرستی میں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔