یوٹیوبر رجب بٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے، ایک اور مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی حکام یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے معاملے پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔
انہی کارروائیوں کے دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی کی جانب سے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کیا گیا تھا جو اب تک زیرِ حراست ہیں اور انہیں کئی بار عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے اور ان کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اب نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن اتھارٹی (NCCIA) نے بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان بیٹنگ ایپس کی تشہیر کی۔ انہیں وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف کیس درج کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر گوجرانوالہ زون نے پاسپورٹ دفاتر کے باہر سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ سرکل سے 7، گجرات سے 3 اور سیالکوٹ سے 5 ایجنٹوں کو گرفتار کیا گیا جو شہریوں سے جلد پاسپورٹ بنوانے کے نام پر رقم بٹورتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پاسپورٹ دفاتر کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت کے شواہد بھی ملے۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔