ملزم کے قبضے سے 3 موبائل فون، کمپیوٹر اور ایک رجسٹر برآمد ہوا ہے، جس میں فراڈ سے متعلق کئی امور کا اندراج موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے چھاپہ مار کر اہم ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم ساگر کمار کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا، وہ اسی علاقے میں خالد بن ولید روڈ پر واقع عمارت کے ایک فلیٹ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ ساگر کمار پر آن لائن مالیاتی فراڈ اور سوشل میڈیا ویب کے ذریعے جوا کھیلنے کا الزام ہے۔ اس کے قبضے سے 3 موبائل فون، کمپیوٹر اور ایک رجسٹر برآمد ہوا ہے، جس میں فراڈ سے متعلق کئی امور کا اندراج موجود ہے۔ ساگر کمار پر پیکا ترمیمی ایکٹ کی شق 13 اور 14 کے تحت ایف آئی آر نمبر 107/ 25 درج کر لی گئی۔ حکام کے مطابق ساگر جوا کھیلنے کی ویب سائٹس چلاتا اور سائبر اسپیس کے ذریعے جوئے کیلئے ایڈمن اکاؤنٹس کھولتا اور آپریٹ کرتا تھا۔

حکام نے بتایا ہے کہ ساگر نے دورانِ تفتیش آن لائن فراڈ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا اور برآمد اشیاء سے بھی اس کا فراڈ سے تعلق ثابت ہوا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مفرور ملزم عامر علو کی گرفتاری کیلئے مارا تھا، ملزم ساگر نے بتایا کہ عامر علو کارروائی سے پہلے ہی فرار ہو گیا تھا۔ دورانِ تفتیش ساگر نے دعویٰ کیا کہ سشی کمار، سلمان، ظفر اور دیگر بھی فراڈ میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات کیلئے اعلیٰ افسر کو مقرر کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے سہراب گوٹھ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو غیر ملکی کرنسی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جن میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7 ہزار انڈونیشین روپیہ، ایک ہزار یمنی ریال، 318 عمانی ریال اور 305 چائنیز یوآن شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن، 63 ملزمان گرفتار

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ کرنسی میں 1,74,610 افغانی، یورو، عراقی دینار، ترک لیرا اور 40 لاکھ ایرانی ریال بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملزم سے 15 لاکھ پاکستانی روپے اور 5 موبائل فونز بھی قبضے میں لیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکا۔ ملزم سے مزید ریکارڈ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف آئی اے کراچی کرنسی ایکسچینج

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے تیل چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
  • کراچی، سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ، جوئے میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی: مالیاتی فراڈ اور سوشل میڈیا ویب کے ذریعے جوا کھیلنے کا ملزم گرفتار
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید گرفتار‘ بازیابی کیلئے درخواست دائر
  • کراچی، ایس آئی یو کا کامیاب چھاپہ، آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ڈرگ ڈیلر گرفتار
  • سرگودھا، سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ، خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم گرفتار
  • گوجرخان پولیس کی کارروائی، آن لائن جوا کھیلنے والا شخص گرفتار
  • ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار