data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں موسلادھار بارش ،بیشتر سڑکوں پر پانی جمع ٹریفک متاثر

مرکزی شاہراہوں پرہر طرف سڑکوں پر پانی ہی پانی ، آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا
بولٹین مارکیٹ کی گلیوں میں کئی فٹ پانی جمع ،ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد جل تھل ہوگیا، شہر کی بیشتر سڑکوں پر برسات کا پانی جمع ہوگیا۔شہر میں ہفتے کو ہونے والے بارش کے بعد کراچی کیلئے پھر سے وہی پرانی کہانی سامنے آئی ہے، بارش کے بعد ہر طرف سڑکوں پر پانی ہی پانی نظر آرہا ہے، مرکزی اور دیگر شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث کئی سڑکوں پر ٹریفک بھی متاثر ہورہی ہے۔بولٹن مارکیٹ کی اندرونی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہے، بولٹین مارکیٹ کی گلیوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جس سے آنے جانے والوں کو شدید مشکلات ہیں۔وزیرمینشن کے اطراف بھی بارش کا پانی جمع ہوچکا ہے، ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی کے قریب بھی برساتی پانی بڑی مقدار میں موجود ہے۔برساتی پانی جمع ہونے اور اس کی نکاسی کا کوئی خاص انتظام نہ ہونے کے باعث ایم اے جناح روڈ اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام کا منظر نظر آرہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک اور شہری نیگلیریا سے جاں بحق
  • منعم ظفر خان و دیگر کا جاوید اصغر چودھری کے والد کے انتقال پر اظہارافسوس
  • کراچی میں موسلادھار بارش ،بیشتر سڑکوں پر پانی جمع ٹریفک متاثر
  • کراچی‘ کانگو وائرس کا مشتبہ مریض اسپتال منتقل
  • قاضی احمد ،بارش سے نشیبی علاقے زیرآب، موسم خوشگوار ہوگیا
  • کے پی کے کے مختلف علاقوں میں بارش
  • محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی
  • راشد نسیم آج مسجد اطہر گلشن معمار ڈائمنڈ سٹی میں خطبہ جمعہ دیںگے
  • کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بار ش کا سلسلہ شروع