کیا چینی صدر آئندہ ماہ برکس اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل کا دورہ نہیں کریں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ماہ برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جو اگر درست ثابت ہوتا ہے تو ان کے 12 سالہ دورِ صدارت میں پہلی بار ہوگا کہ وہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اس گروپ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔
ہانگ کانگ سے شائع ہونیوالے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے متعدد ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق، شی جن پنگ کی جگہ چینی وزیرِ اعظم اور ان کے قریبی ساتھی لی چیانگ اجلاس میں شریک ہوں گے، جو 6 اور 7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوگا۔ امکان ہے کہ اس اجلاس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
ریو ڈی جنیرو سے شائع ہونے والی مذکورہ رپورٹ کے مطابق، ایسی قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں کہ برکس اجلاس کے بعد برازیل کی جانب سے وزیرِ اعظم مودی کو ریاستی عشائیے کی دعوت دیے جانے کے فیصلے نے بیجنگ کے فیصلے پر اثر ڈالا ہو، کیونکہ ایسی صورت میں شی جن پنگ کو ایک ثانوی کردار میں دیکھا جا سکتا تھا۔
تاہم، چین نے برازیل کو بتایا ہے کہ شی جن پنگ مصروفیات کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے، سفارتی ذرائع کے مطابق اس وقت بیجنگ کی توجہ زیادہ تر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر مرکوز ہے، جس کی میزبانی چین اگست کے آخر یا ستمبر کے آغاز میں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:
برکس میں برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں، جبکہ حالیہ توسیع کے بعد اس میں مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اگر شی جن پنگ اس اجلاس میں شریک نہیں ہوتے تو ان کی وزیرِ اعظم مودی سے ملاقات کا اگلا موقع ممکنہ طور پر چین میں منعقد ہونے والا ایس سی او اجلاس ہو سکتا ہے، بشرطیکہ نریندر مودی اس میں شریک ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایتھوپیا ایران ایس سی او برازیل برکس بھارت جنوبی افریقہ چینی صدر روس ریو ڈی جنیرو ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ سعودی عرب شی جن پنگ متحدہ عرب امارات مصر نریندر مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایتھوپیا ایران ایس سی او برازیل بھارت جنوبی افریقہ چینی صدر ریو ڈی جنیرو ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ متحدہ عرب امارات اس میں شریک اجلاس میں
پڑھیں:
ٹرمپ جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، امریکی اہلکار کی تصدیق
امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
یہ بات ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے بتائی ہے۔ ان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور تجارتی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
خطے میں دہشتگردی کے بڑھتے خدشات، افغانستان میں طالبان کی حکومت اور بھارت کے ساتھ کشیدگی جیسے عوامل اس گفتگو کو مزید اہم بنا رہے ہیں۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ، جو آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں، اس ملاقات کو اپنی خارجہ پالیسی کے عزائم اجاگر کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے اس ملاقات پر باضابطہ بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا، تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی یہ ملاقات عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں