اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ان کے لباس پر اعتراض اُٹھایا جا رہا ہے۔

حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کر رہی ہیں اور اس بار وجہ ان کی ایک ویڈیو ہے۔

اس ویڈیو میں حرا مانی کو گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے آئینے کے سامنے رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رقص کے دوران ان کا لباس بے ترتیب ہوجاتا ہے لیکن انھوں نے ویڈیو ریکارڈ کرنا جاری رکھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب مقبولیت کا گراف گرتا چلا جا رہا ہو تو یہ سب کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ سب کچھ صرف ویوز کے لیے ہے۔ ایک اور نے طنز کیا کہ یہ سب آنٹیاں اب عجیب حرکتیں کرنے لگی ہیں۔

حرا مانی نے اس تنقید کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا، لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انہیں اپنے انداز یا سوشل میڈیا سرگرمیوں پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

اگرچہ کچھ مداح ان کے اعتماد کو سراہتے ہیں لیکن مشہور شخصیات کو عوامی مقام پر اپنی حرکات و سکنات کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ ان کے عمل کا اثر وسیع پیمانے پر پڑتا ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ’میمز‘ سے انقلاب؟ سی جے پی احتجاج میں جین زی کا نیا انداز
  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک ماہ میں47ارب81کروڑ روپے کی اووربلنگ کا انکشاف
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی