حرا مانی کی بولڈ ویڈیو شدید تنقید کی زد میں
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی کی بولڈ ویڈیو شدید تنقید کی زد میں آگئی۔
حرا مانی اپنی جاندار اداکاری اور زندہ دل شخصیت کے باعث ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، ڈرامہ پریت نہ کریو کوئی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی حرا مانی ان دنوں جیو ٹی وی کے ڈرامہ ڈائن میں شباب کے کردار میں نظر آ رہی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی روزمرہ زندگی کے لمحات مداحوں سے شیئر کرتی ہیں۔
حال ہی میں حرا مانی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ گلابی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے آئینے کے سامنے رقص کر رہی تھیں، ویڈیو میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں اور خود کو فلمبند کر رہی ہیں، لیکن دورانِ رقص ان کی شرٹ کچھ لمحوں کے لیے اوپر اٹھ گئی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے وارڈروب میلفنکشن قرار دے دیا۔
View this post on InstagramA post shared by CFR Studio (@itscfrstudio)
اس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کچھ صارفین نے اسے مشہوری کے لیے کی گئی حرکت قرار دیا جبکہ دیگر نے اسے نامناسب رویہ کہا۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ سب شہرت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ہو رہا ہے، اب جبکہ لوگ دلچسپی کھو رہے ہیں، ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ان آنٹیوں کو کیا ہو گیا ہے؟ ہر وقت عجیب حرکات۔
تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ یہ سب ویوز لینے کے لیے کیا جارہا ہے۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
چین کے جنوب مغربی شہر چونگ چنگ میں شدید گرمی کے پیش نظر چونگ چنگ چڑیا گھر نے جانوروں کو محفوظ اور آرام دہ رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑوں اور دیگر جانوروں کو ٹھنڈے پانی، پھلوں اور جدید کولنگ سسٹمز کے ذریعے گرمی سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے شِنہوا کے مطابق چونگ چنگ چڑیا گھر میں دیوقامت پانڈا، ہاتھی، دریائی گھوڑے اور دیگر جانوروں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے ٹھنڈے پانی کے تالاب، مصنوعی بارش (مسٹنگ سسٹم)، سایہ دار مقامات اور خصوصی خوراک کا انتظام کیا گیا ہے۔
چڑیا گھر میں موجود دیوقامت پانڈا دن کے گرم اوقات میں پانی کے تالابوں میں وقت گزار رہے ہیں، جبکہ ان کے باڑوں میں مسلسل پانی کی باریک پھوار چلائی جا رہی ہے تاکہ درجہ حرارت کم رکھا جا سکے۔
اسی طرح دریائی گھوڑوں اور ہاتھیوں کو جسمانی درجہ حرارت متوازن رکھنے کے لیے تربوز اور دیگر پانی سے بھرپور پھل کھلائے جا رہے ہیں، جبکہ ان کے لیے نہانے اور پانی میں رہنے کے اضافی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پانڈا نسبتاً ٹھنڈے موسم کے جانور ہیں اور شدید گرمی ان کی صحت، خوراک اور روزمرہ سرگرمیوں پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ اسی وجہ سے چین کے مختلف چڑیا گھروں میں موسمِ گرما کے دوران کولنگ سسٹمز، برف کے بلاکس، ایئر کنڈیشنڈ انڈور حصوں اور پانی سے بھرپور غذا کا استعمال معمول کا حصہ بن چکا ہے۔
چونگ چنگ چین کے گرم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں موسمِ گرما میں درجہ حرارت اکثر 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب یا اس سے بھی زیادہ پہنچ جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں شدید گرمی کی لہروں کے باعث مقامی انتظامیہ نے نہ صرف شہریوں بلکہ جنگلی اور قید جانوروں کے تحفظ کے لیے بھی خصوصی منصوبے نافذ کیے ہیں۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کے دوران جانوروں کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ضرورت کے مطابق ان کے ماحول، خوراک اور طبی نگہداشت میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں تاکہ شدید گرمی کے باوجود انہیں کسی قسم کی تکلیف یا صحت کے خطرات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں