2025-07-01@14:00:13 GMT
تلاش کی گنتی: 14950

«فیس ختم کر»:

    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ملک میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15 سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ان بچوں میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے جو 5 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔ وفاقی وزیر نے یہ انکشاف نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے وزارتِ صحت کے تحت متعدد اہم اصلاحاتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، ملک بھر میں تعداد 11 ہوگئی مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد اراکین سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ واضح رہے...
    انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے طاہر عباس سپرا نے کی۔ فیصل جاوید ، راجہ ماجد حیدر بن مسعود ودیگر ملزمان نے وکالت نامے جمع کرا دیے،  فیصل جاوید کی جانب سے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ جج طاہر عباس سپرا  نے کہا کہ  شہادتوں کے لئے آج 10.30 کا ٹائم رکھ لیتے ہیں ، ملزمان ٹرائل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ وکیل صفائی  نے کہا کہ آج آپ 10 جولائی کی تاریخ دے دیں، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اشتہاری ہیں جو پورا اسلام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے عمان کے بوشر بائیکرکلب کے بائیکر زنے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلیجی اور وسطی ایشیائی ممالک کے صدر میاں منیرہنس کی قیادت میں منگل کے روز گورنرہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفدمیں کیپٹن عیسیٰ الحسنی،ماجدالرواحی، محمدالنبانی، کامل الوہیبی، محمدکاشف، محمدمعینی، ماجدالوہیبی اورمحمدالرواحی شامل تھے۔ گورنرنے پاکستان کادورہ کرنے والے عمانی بائیکرز کو خوش آمدید کہا۔عمانی بائیکرزنے بتایاکہ اس سے پہلے انہوں نے 12 خلیجی ممالک کا بھی بائیک کے ذریعے دورہ کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اپنے دورہ کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں اسلام آباد، ناران، ایبٹ آباد، خنجراب پاس،ہنزہ، بابوسر اوردیگر سیاحتی علاقوں کا دورہ کیا اور ان علاقوں سے انتہائی لطف...
    اسلام آباد: تفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں لیگل ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی ابھی تک تفصیلی اور مصدقہ کاپی موصول نہیں ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے لیگل ٹیم کو سراہا، سیاسی جماعتوں کے اعتراض پر اضافی نشستوں کا کوٹہ ازسرنو نکالنا ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تفصیلی فیصلے اور جامع ورک کے بعد اضافی نشستوں کا فیصلہ ہوگا، اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے اضافی نشستوں کی سٹے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔   Post Views: 4
    وفاقی وزیر توانائی نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا، محصولات کی وصولی کے متبادل طریقوں کی نشاندہی ،عملدرآمد کے لیے تعاون طلب بجلی کے مہنگے نرخ اہم چیلنج ہیں، صارفین دیگر چارجز کے بجائے صرف بجلی کی قیمت کی ادائیگی کر رہے ہیں، اویس لغاری کے خط کا متن حکومت نے بجلی کے بلوں میں سے صوبائی الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا۔وفاقی وزیر اویس لغاری نے صارفین کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانے والے متعدد چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے لیے تمام وزرائے اعلی سے تعاون طلب کرلیا۔اویس لغاری نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کا دائرہ ابتدائی طور پر کراچی، پشاور، لاہور اور جنوبی خیبرپختونخوا تک بڑھایا جائے گا۔ حکومت نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے دسمبر 2026 کی نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔وزیر صحت نے اعلان کیا کہ آئندہ تین ماہ بعد ملک بھر میں فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا جسے اسکین کر کے دوا کی اصل حیثیت اور ایکسپائری چیک کی جا سکے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)نئے مالی سال کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ 56 ہزار 800روپے ہو گیا۔ اسی طرح 10گرام سونا 5ہزار658 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 5 ہزار858 روپے کا ہو گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 52روپے اضافے سے 3ہزار 834روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 45روپے اضافے سے 3ہزار 287روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 66ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3ہزار 348ڈالر...
    جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ ، کون سے صوبے کا کون چیف جسٹس ہوگا، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد، بلوچستان، پشاور اور سندھ ہائیکورٹس کے نئے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس روزی خان کا نام منظور کر لیا گیا ہے۔بلوچستان ہائیکورٹ سے تین سینئر ججز جسٹس روزی خان، جسٹس کامران خان اور جسٹس اقبال کے ناموں پر غور کیا گیا، تاہم کمیشن نے بالآخر جسٹس روزی خان کے نام پر اتفاق کیا۔دوسری جانب، پشاور ہائیکورٹ کے...
    شیخ وقاص اکرم(فائل فوٹو)۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نےمخصوص نشستوں پر حلف برداری روک کر زبردست فیصلہ کیا ہے، مخصوص نشستوں کےلیے قانونی راستہ اختیار کررہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حلف برداری روک کر زبردست فیصلہ کیا، یہ فیصلہ ہمارے لیے ایک موقع ہے ہم اس سے فائدہ لیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدالتیں اس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کو بند کیا گیا ہے، جھنگ کے اسپتال میں 40 نومولود کی اموات ہوئیں۔انھوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کےلیے قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں، پنجاب اسمبلی میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایک پرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت کو پیٹرول میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرنی چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس سے افراط زر میں کمی ہو گی اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا، انہوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی دیکھنے کو ملی جس کی وجہ اوپیک پلس کے اگست میں پیداوار میں اضافے کی توقعات اور امریکی ٹیرف میں اضافے کے خدشات تھے جو اقتصادی سست روی کا باعث بن سکتے ہیں برنٹ خام تیل کی قیمت 30 سینٹ، یا 0.5 فیصد، کمی کے ساتھ 66.44 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 33 سینٹ، یا 0.5 فیصد، کمی کے ساتھ 64.78 ڈالر فی بیرل پر آ گئی.(جاری ہے) این زیڈ کے سینئر کموڈیٹی اسٹریٹیجسٹ ڈینیئل ہائنس نے کہا کہ مارکیٹ اب اس بات پر تشویش کا شکار ہے...
    وفاقی حکومت کی جانب سے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت آج(منگل) سے 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عائد 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے بجٹ 26-2025 کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کیلئے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ فنانس ایکٹ 2025-26 منگل سے سے باضابطہ طور پر لاگو کردیا گیا ہے۔ فنانس ایکٹ کے تحت کی جانے والی ترامیم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )پاکستان میں جون 2025 میں سالانہ بنیادوں پرمجموعی مہنگائی کی شرح 3.2 فیصد رہی، جو مئی 2025 کی 3.5 فیصد سے کم ہے یہ ڈیٹا پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے منگل کو جاری کیا ہے ماہانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو جون 2025 میں مہنگائی 0.2 فیصد بڑھ گئی جبکہ پچھلے ماہ یہ 0.2 فیصد کم ہوئی تھی اور جون 2024 میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا تھا. مالی سال 2025 کے دوران سی پی آئی مہنگائی کی اوسط 4.49 فیصد رہی جو مالی سال 2024 میں 23.(جاری ہے) 41 فیصد تھی پاکستان میں مہنگائی ایک اہم اور مسلسل اقتصادی چیلنج رہی ہے، خاص طور پر حالیہ برسوں میں...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےفائرنگ میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔(جاری ہے) منگل کو یہاں سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ذیشان شبیر رانا، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔وڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ، ایکسیئن6th بلڈنگ ڈویژن اور ایس ای بلڈنگز نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران جناح ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ حکام نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیرصحت نے ری ویمپنگ منصوبے میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔(جاری...
    حالیہ دنوں میں ایران کیخلاف فوجی و سیاسی محاذ پر ذلت آمیز ناکامی کے بعد انتہاء پسند امریکی صدر کیجانب سے اعلی ایرانی قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی اور ایرانی عوام کی توہین پر ایرانی صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر #دهنتو_ببند، #PutASockInIt، اور #اخرس جیسے ہیش ٹیگز کیساتھ ایک تصویری کمپین کا آغاز کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی اعلی قیادت و عوام کے خلاف توہین آمیز بیانات کے جواب میں ایرانی صارفین نے ایک دلچسپ تصویری مہم شروع کی ہے جس میں انتہاء پسند امریکی صدر کو "منہ بند رکھنے" کی نصیحت کی گئی ہے۔ ٹرمپ کے گستاخانہ بیانات کے...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بہت سارے راستے اور لائحہ عمل موجود ہیں۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مایوسی کی فضاء ہے، میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے جانا چاہتا ہوں، میں سمجھتا ہوں اب بھی رہائی کے لیے بہت راستے موجود ہیں، پریشان نہیں ہونا چاہیے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ٹھوس اقدامات اور لائحہ عمل بنانا ضروری ہے، لسٹ ایک جیسی بنتی ہے، دوسرے لوگوں کو بھی ملاقات کا موقع دینا چاہیے۔ وکیل فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات...
    بیرسٹر سیف— فائل فوٹو مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ شندور فیسٹول کے موقع پر حکومت کا ہیلی کاپٹر ایک مرتبہ استعمال ہوا، فیسٹول کے لیے میں اور صوبائی وزیر کھیل ہی ہیلی کاپٹر میں گئے تھے۔وزیرِ اعلیٰ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مردان کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کی کابینہ سے حلف لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات کے مطابق جنید اکبر سے اگر ذمے داری پوری نہیں ہوتی تو کسی اہل کو یہ ذمے داری سونپے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو مشکل وقت میں صرف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے بہت سارے راستے اور لائحہ عمل موجود ہیں۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری  کا کہنا تھا کہ مایوسی کی فضاء ہے، میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے جانا چاہتا ہوں، مایوسی کی کوئی ضرورت نہیں، ابھی بہت سی راہیں کھلی ہیں۔فیصل چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا نمائندہ اس وقت جیل میں ہے، مگر عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے کراہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 6600 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 356800 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5658 روپے کے اضافے سے 305898 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 66 ڈالر سے بڑھ کر 3348 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرولیم مصنوعات عوام پھٹ پڑے قیمتوں میں اضافہ وی نیوز
    چھبیسویں آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے کیا جائے، جسٹس منصور کا جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران اعتراض WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا، جسٹس منیب پی ٹی آئی کے دو ممبران نے بھی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحیی آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور...
    شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے اے ایم آئی انفراسٹرکچر منصوبہ پر ٹھیکیداری نظام رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تمام کمپنیوں میں اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا عمل پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کر دیا جائیگا،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے لئے پرائیویٹ کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی،بجلی چوری کی کمی سے ملنے والے نفع میں پرائیویٹ کمپنیوں کو ادائیگیاں ہوں گی۔ لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کرنے کی ہدایت کر دی گئی،تقسیم کار کمپنیوں کو اے ایم آئی میٹرز لگانے کیلئے ٹینڈرز کرنے کی اجازت دیدی گئی،اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کا پلان پلاننگ پاور اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کو بھجوایا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس...
    کراچی: پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو اسکیم میں ایکس چینج کمپنیوں کو شامل کر لیا گیا، جس کے نتیجے میں تجارتی بینکوں کے بعد اب ایکس چینج کمپنیاں بھی پی آر آئی میں شامل ہوگئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس ضمن میں سرکلر نمبر 4 جاری کر دیا گیا ہے۔ ایکس چینج ایسوسی آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پی آر آئی میں شامل ہونے کے بعد اب ترسیلات زر میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ تجارتی بینکوں اور ایکس چینج کمپنیوں کا فی ڈالر منافع اب یکساں ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایکس چینج کمپنیز نے پچھلے سال 4ارب ڈالرز انٹر بینک میں جمع کروائے تھے، پی آر آئی اسکیم سے انٹرنیشنل...
    تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کی خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ان کے عہدے سے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔  یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک متنازع فون کال لیک ہونے کے بعد ان پر آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔ عدالتی اعلامیے کے مطابق، 36 سینیٹرز کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ آنے تک وزیراعظم اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتیں۔  سینیٹرز نے وزیراعظم پر بددیانتی، غیر شفاف طرز حکومت اور ملکی آئین کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب تھائی وزیراعظم کی سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی، جس میں وہ تھائی فوج کے ایک سینئر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we talk wenews پنجاب حکومت کے ارادے دوتہائی اکثریت مریم نواز نام کی تختیاں وزیراعلٰی پنجاب وی ٹاک وی نیوز
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ موجود نہ ہونے سے مریض کی ہسٹری جانچنا ممکن نہیں، صحت سہولت پروگرام کے نیشنل ڈیٹا بیس میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم قائم کیا جائے۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد سٹیٹ لائف بلڈنگ میں صحت سہولت پروگرام کے مرکزی ڈیٹا سنٹر کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) صحت سہولت پروگرام نے وزیر صحت کو ڈیٹا سینٹر کے امور سے متعلق بریفننگ دی۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ صحت سہولت پروگرام نے ای کلیم کا نفاذ کر کے پیپرلیس انوائرمنٹ کو فروغ دیا ہے، صحت سہولت پروگرام نے پاکستان کا سب سے بڑا...
    15 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعد ملزم کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے شک کی بنیاد پر عمر قید کی سزا کو ختم کر دیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم شالم غوری کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، متاثرہ لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں ملزم کو غلط طور پر نامزد کرنے کا اقرار کیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ...
     ڈیرہ اسمعٰیل خان  (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسمعٰیل خان (ڈی آئی خان) میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک پلاٹون کو تعینات کیا جائے گا، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ فرنٹیئرکانسٹیبلری خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے کمانڈنٹ ایف سی خیبرپختونخوا کو خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیڑھ ہفتے قبل مولانافضل الرحمٰن سے ملاقات کی تھی، وزیراعظم نے فضل الرحمٰن کے بیٹے پر حملے، اغوا کی کوشش پر تشویش کا اظہار...
    جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عتیق شاہ کو پشاور ہائیکورٹ جبکہ جسٹس روزی خان کو بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ سپریم کورٹ میں چاروں ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد، سندھ، بلوچستان، پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پہلے مرحلے پر پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ اس ضمن میں جوڈیشل کمیشن کے پیش نظر 3 نام تھے۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی...
    جوڈیشل کمیشن کا جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کے ناموں پر غور ہو گا، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس...
    چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی کے ناموں پر غور ہو گا، جس کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ایس ایم...
    اسلام آباد:   سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا، جسٹس منیب پی ٹی آئی کے دو ممبران نے بھی حمایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے اجلاس کی کارروائی کے دوران اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ...
    کراچی: اردن نے غزہ جنگ پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔  سوئٹزرلینڈ میں جاری فیبا انڈر 19 باسکٹ بال ورلڈ کپ کے دوران یہ فیصلہ سامنے آیا۔  انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) نے میچ کا نتیجہ اسرائیل کے حق میں دے دیا۔ اردنی باسکٹ بال فیڈریشن نے موجودہ حالات کے تناظر میں اصولی موقف کی بنیاد پر فیبا کو باضابطہ طور پر میچ نہ کھیلنے سے مطلع کیا تھا۔
    کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان  ہے جب کہ پاور ڈویژن کی ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے سولہ پیسے کمی کا امکان ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی۔ گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 سےکم ہوکر 47.69 روپے تک رہے گا ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رکھںے کی تجویز ہے۔ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف 7.74 روپے فی یونٹ برقرار...
    پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے سے روک دیا۔تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کی زیادہ نشستوں کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ لوگ الیکشن کمیشن جائیں، وہاں جانے کے بعد یہاں آئیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس فیصلہ: پی ٹی آئی کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط مخصوص نشستوں کا فیصلہ، غلط کیا ہے؟ مخصوص نشستیں، سپریم کورٹ کے مؤقف میں تضاد سامنے آیا، تجزیہ کار یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِثانی درخواستیں منظور کر لی...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسری اشفاق کی عدالت کے روبرو بچوں کی بیرون ملک منتقلی اور دستاویزات میں تبدیلی کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل صفائی راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ عدالت قانون کے مطابق پراسیکیوٹر کو نوٹس کرنے کی پابند ہے۔ اگر پراسیکیوٹر دلائل کے لیئے پیش نہیں ہورہا تو عدالت اس کے دلائل کے بغیر فیصلہ کرسکتی ہے۔ عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے...
    حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین میں یہ سوال شدت سے اٹھا ہے کہ آخر یہ قیمتیں اتنی زیادہ کیوں ہیں اور اگر حکومت پیٹرول پر ٹیکس نہ لے تو فی لیٹر قیمت کتنی ہو سکتی ہے؟ وی نیوز کی تحقیق کے مطابق اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 78.2 روپے کا ٹیکس (پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی) وصول کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ ٹیکس حکومت ختم کر دے تو پیٹرول کی اصل قیمت 188 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ حکومت نے حالیہ بجٹ سے قبل آئی ایم...
    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں شامل ماہانہ 35 روپے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیس ہر ماہ ہر بجلی کے صارف سے بلوں کے ذریعے وصول کی جاتی تھی جس سے قومی خزانے کو ہر ماہ 1.5 ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوتی تھی جو براہ راست ریاستی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کو منتقل ہوتی تھی جس سے ادارہ اپنے مالی اخراجات چلاتا تھا۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد پی ٹی وی ملازمین اور عام لوگوں کے ذہنوں میں ایک سوال ہے کہ پہلے سے مالی بوجھ کا شکار پی ٹی وی کی سالانہ 16 ارب روپے کی آمدن ختم ہونے کا فیصلہ کیا...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے ہراسمنٹ کیس میں گریڈ 20 کے افسر معظم سپرا کو بری کر دیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں خاتون صوبائی محتسب، نبیلہ حاکم علی کے معظم سپرا کے خلاف فیصلے کو اختیارات سے تجاوز اور قانون کے برعکس قرار دیا گیا ہے۔سردار سلیم حیدر نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ حکمِ امتناعی کے باوجود خاتون صوبائی محتسب کا معظم سپرا کے خلاف فیصلہ دینا غیرقانونی ہے، معظم سپرا کو نوٹس جاری ہوا اور نہ ہی سماعت کے لیے بلوایا گیا، مرضی کا فیصلہ دیا گیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  کا کہنا ہے کہ صوبائی محتسب نے حقائق جاننے کے بجائے بےنام شہادتوں...
    تھائی لینڈ(نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پیٹونگ ٹرن شناوترا کو معطل کردیا۔ فوجی کمانڈر پر تنقید کرنے پر ان کی برطرفی کیلئے مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کی برطرفی کیلئے دائر مقدمہ منظور کرلیا، وزیراعظم کو عدالتی فیصلے تک فرائض کی انجام دہی سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پیٹونگٹرن شناوترا کی کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی تھی، جس میں انہوں نے تھائی فوجی کمانڈر پر تنقید کی تھی۔ لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
     باسم سلطان : لاہور سمیت صوبہ بھر   میں پراپرٹی ٹیکس عائد کر دیا گیا ،جائیداد کی منتقلی پر سالانہ ڈی سی ریٹس میں 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔  ذرائع  کے مطابق ڈی سی پراپرٹی ریٹس کی قیمتوں میں اضافہ  کر دیا گیا ،فروخت کنندہ جائیداد کی فروختگی پر وفاقی ساڑھے 4فیصد ٹیکس ادا کرے گا. خریدار پراپرٹی کی خرایداری پر ڈیڑھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرے گا ۔ نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے آج سے شہری نئے پراپرٹی ریٹس کے مطابق جائیداد منتقل کروائیں گے ۔ 
    کراچی:بھارت کے نویں کلاس پاس کرکٹر رنکو سنگھ کو بیسک ایجوکیشن آفیسر مقرر کیا جائے گا، ان کی یہ تقرری انٹرنیشنل میڈل ونر ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ رول کے تحت ہوگی۔ کرکٹر جلد ہی نئی بلندیوں کو چھونے والے ہیں اور یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کی سماج وادھی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی ہوئی ہے۔ رنکو کی اس تقرری کے حوالے سے کافی حیرت بھی ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ وہ نویں جماعت پاس کرنے کے بعد تعلیم چھوڑ چکے ہیں۔ کرکٹر کی جس ملازمت کے لیے تقرری ہو رہی ہے اس کے لیے کم سے کم گریجویشن کی تعلیم ضروری ہے۔ Post Views: 2
    پنجاب کے مختلف شہروں میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، قصور، اوکاڑہ، اور شیخوپورہ میں محسوس کیے گئے، جن کے دوران عمارتیں لرز اٹھیں۔ جیسے ہی زمین ہلی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
    —فائل فوٹو کراچی میں 106 مرکزی سڑکوں میں سے 32 پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کی 32 سڑکوں اور مقامات پر پارکنگ مفت ہو گی، ضلع جنوبی میں 3 اور ضلع کیماڑی کے 2 مقامات پر پارکنگ مفت ہوگی۔ضلع وسطی میں 5، ملیر اور کورنگی میں 7 مقامات پر پارکنگ فری ہو گی جبکہ ضلع شرقی میں 15 مقامات پر پارکنگ بالکل مفت ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی، وسطی اور شرقی کی 11 وال باؤنڈری پارکنگ پر مقررہ فیس رہی گی۔ کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس پر کل سے پارکنگ بالکل مفت ہوگی، میئر کراچی میئر کراچی نے کہا کہ نوٹیفکیشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں مئی 2025کے دوران 25فیصدکمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کےا عدادوشما ر کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 141ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ مئی 2024میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی مالیت 188ارب روپے رہی تھی۔(جاری ہے) اس طرح مئی 2024کے مقابلے میں مئی 2025کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 47ارب روپے یعنی 25فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
    ویب ڈسک: ملک میں آج یکم جولائی سے نئے مالی سال 2025-26 کا آغاز ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وفاقی بجٹ 26-2025 پر عملدرآمد بھی شروع ہو گیا ہے۔  نئے بجٹ کے مطابق 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں، میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عائد 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے بجٹ 26-2025 کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کیلئے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے، ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ...
    گورنر پنجاب نے پنجاب ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) گریڈ 20 کے افسر اور سابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی برخاستگی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون محتسب پنجاب کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی تھا اور انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ گورنر پنجاب نے بحیثیت اپیلٹ اتھارٹی واضح کیا کہ معظم اقبال سپرا کو نہ تو نوٹس دیا گیا اور نہ ہی صفائی کا موقع فراہم کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق خاتون محتسب نے سپرا کو نوکری سے برخاست کرنے کا جو حکم دیا وہ غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز تھا۔ فیصلے میں...
    نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ جو سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 (قابض فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں) پر عملدرآمد سے متعلق ہے، غزہ میں تکلیف اور سفاکی کی سطح کو حیران کن اور ناقابل برداشت قرار دیتی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ بشمول مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کے ان الفاظ کا حوالہ دیا، جنہوں نے رپورٹ میں کہا کہ خاندانوں کو بار بار نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے اور وہ اب غزہ کی زمین کے پانچویں...
    ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر آپ روزانہ صرف 100 منٹ پیدل چلیں تو آپ کو کمر درد کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ سادہ سی ورزش مہنگی دواؤں کے بغیر بھی موثر ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق 2017 سے 2023 کے درمیان 11,000 سے زائد بالغ افراد پر کی گئی، جن کی اوسط عمر 55 سال تھی۔ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ کمر درد کی شدت اور خطرہ پیدل چلنے کے دورانیے کے ساتھ نمایاں حد تک کم ہوتا گیا تاہم 100 منٹ کے بعد اس میں مزید بہتری کا گراف مستحکم ہو گیا۔ نوجوان بھی متاثر: طرزِ زندگی خطرناک حد تک...
    گزشتہ ماہ جب درجنوں اسرائیلی اور امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر شدید بمباری کی، تو ایران کی فضائیہ مکمل طور پر غیر فعال نظر آئی۔ ایرانی ایئر فورس نے نہ تو حملہ آور طیاروں کو روکنے کی کوشش کی، نہ ہی اپنے لڑاکا طیارے فضا میں بھیجے۔ اس ناکامی کے بعد ایران نے اب چین سے جدید ”چینگڈو جے-10 سی“ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات تیز کر دیے ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی اور یوکرینی میڈیا کی رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ایئر فورس کے پاس اس وقت تقریباً 150 لڑاکا طیارے موجود ہیں، جن میں اکثریت 1979ء کی اسلامی انقلاب سے قبل خریدے گئے امریکی ایف-4 فینٹم، ایف-5 ٹائیگر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر ہیگ میں مستقل ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے بھارت سے فوری اور دیانتدارانہ عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کو درست ثابت کرتا ہے کہ انڈس واٹر ٹریٹی بدستور مؤثر اور فعال ہے اور بھارت کو اسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا کوئی حق نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پیر کو یہاں جاری بیان نے کہا ہے کہ کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی سماعت کرنے والی ثالثی عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسکی اہلیت برقرار ہے اور یہ کہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثالثی عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد یہ واضح ہے کہ پاکستان یا بھارت کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا جس سے سندھ طاس معاہدے کی بنیاد پر اثر پڑے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ توقع تھی کہ بھارت ہٹ دھرمی پر اتر ائے گا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایک بار پھر نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس نئی کارروائی کے تحت موٹر سائیکل سواروں کے لیے سندھی اجرک کے ڈیزائن والی اور بڑے سائز کی نمبر پلیٹس کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔شہریوں نے اس مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چند ماہ بعد نئی نمبر پلیٹ لگوانے کا حکم جاری کر دیا جاتا ہے، جو عوام کے لیے نہ صرف مہنگا ہے بلکہ غیر ضروری مالی دباؤ بھی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل اب ایک آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے...
    ویب ڈیسک:مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا، پی ٹی آئی نے نظرثانی کیس کے فیصلہ کے حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط بھی لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کےآج ہونے والےاجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے پرغور کیا جائےگا،پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی جماعتی وابستگی کے حوالے سے بھی فیصلہ ہوگا۔  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لکھے گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط  میں  کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر نظرثانی کے مختصر فیصلے کا 12 ججز کا دستخط شدہ آرڈر آف دی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news حرم نبوی فش مارکیٹ مچھلی بازار مدینہ منورہ مسجد نبوی
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر  توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو جولائی 2025ء سے بجلی کے بلوں  سے بجلی ڈیوٹی کی وصولی  بھی ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دئیے، اپنے خطوط میں وفاقی وزیر نے مختلف چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں پیدا ہونے والی پیچیدگی ختم کرنے کے لیے وزرائے اعلیٰ سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے مہنگے نرخ پہلے ہی ایک بڑا مسئلہ ہیں اور اس پر مختلف محصولات کا اضافی بوجھ بلوں کو مزید پیچیدہ بناتا ہے، جس سے صارفین کے لیے اپنے بجلی کے اخراجات کو سمجھنا اور سنبھالنا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ)  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔ وہ اپنی پالیسیاں بدلے پاکستان بھارت کو 24 کروڑ عوام کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا،معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں،فلسطینیوں کے ساتھ انصاف کیے بغیر مشرق وسطی میں امن نہیں ہوسکتا،پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے،ایران کے جوہری مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹجک سٹڈیز کے 52 ویں یوم...
    اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ جس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پر غور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان اسمبلی کی وابستگی کس جماعت سے ہو گی۔ فیصلہ آج ہو گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے حکمت عملی طے اور پشاور ہائی کورٹ کا بحال شدہ فیصلہ زیر غور آئے گا۔ چیف الیکشن کمشن کی سرابراہی میں ہونے والے اجلاس میں مشاورت کے لیے تمام ممبران اور قانونی ٹیم شریک ہو گی۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد خان نے اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے ہنگامہ پر سخت ایکشن لے لیا ہے، ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو 13 سٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، پنجاب اسمبلی میں 13میں سے 4 سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے چیئر مینوں کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیاہے ۔قائمہ کمیٹی برائے کالونیز، سپیشل ایجو کیشن، لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجو کیشن، مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے چیئر مینوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی جو کہ کامیاب ہوگئی،قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک رانا عبد الستار، محمد سہیل خان، رفعت عباسی اور ضیا الرحمن نے جمع کروائی تھی۔...
    اسلام آباد(آئی این پی +وقائع نگار)وفاقی حکومت نے امریکی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت فراہم کرنے اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل عمران شفیق جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکومت سے امریکا میں کیس کا فریق نہ بننے کی وجوہات بھی طلب کر لیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت نے امریکا میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں پر مشتمل مجموعی بے روزگاری کا تناسب2.8 فیصد ریکارڈ کی گیا، جو کہ ملکی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔ یہ شرح گزشتہ سہ ماہی یعنی 2024ء کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.7 پوائنٹس کم ہے اور سالانہ اعتبار سے بھی اسی شرح سے کمی ہوئی۔ سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح پہلی سہ ماہی میں 6.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔ یہ شرح 2024ء کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.7 پوائنٹس اور سالانہ بنیاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی دارالحکومت کے شماریاتی مرکز کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں ابوظبی کی آبادی میں 7.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی آبادی 41 لاکھ 35 ہزار 985 تک جا پہنچی۔ یہ شرح نمو دنیا کے بڑے مالیاتی مراکز کی شرح سے کہیں زیادہ ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران ابوظبی کی آبادی میں 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 2014 ء میں 27 لاکھ تھی اور 2024 ء میں بڑھ کر 41 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ابوظبی میں آبادی کا تعین رجسٹری پر مبنی مردم شماری طریقہ کار کے مطابق کیا جاتا ہے اور تمام اعداد و شمار شماریاتی نظرثانی پالیسی کے تحت باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان 9مئی کے واقعے میں معافی مانگیں اور بتائیں کہ انہوںنے کس طرح یہ دہشت گردی کروائی، عمران خان کے پاس نظریاتی لوگ نہیں ہیں جو ہیں وہ جیل میں بند ہیں باقی جو ہیں وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ عمران خان کو آنکھیں کھولنی چاہییں ان کی دوسری لیڈر شپ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے۔ سیاست میں رستے سب کودیے جاتے ہیں، غلطیساں سب سے ہوتی ہیں ہمیں اس طرح کی کوشش کرنی چاہیے کہ مذاکرات ہوں یہ نہیں...
    افتخار گیلانی بیسویں صدی کے اوائل میں متحدہ ہندوستان کے دور میں مرحوم احمد شاہ پطرس بخاری اپنے ایک طنزیہ مضمون ‘مرید پور کا پیر’میں رقمطراز ہیں کہ جس شہر میں وہ مقیم تھے ، وہیں کانگریس والوں نے اپنا سالانہ اجلاس منعقد کرنے کی ٹھان لی اور جب ایسا جلسہ بغل میں ہو رہا ہوں، تو کون متقی وہاں جانے سے گریز کرے ۔ یہی صورتحال کم و بیش حال ہی میں مجھے پیش آئی۔ معلوم ہوا کہ ترکیہ کے عروس البلاد استنبول میں ستاون اراکین پر مشتمل اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اکیاون واں اجلاس منعقد ہو نے والا ہے ۔ اب ترکیہ میں مقیم کون صحافی اس موقع کو ضائع ہونے دیتا۔ایک تو خطے کی...
    اسلام آباد: عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، مجموعی طور پر محصولات میں گزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد یا24.3 کھرب روپے زائد اضافہ ہوا۔ وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے بغیر منی بجٹ129کھرب سے زائد وصولیاں یقینی بنانے کا عندیہ دیا تھا، مبصرین کے مطابق منی بجٹ کے بغیر محصولات کے ہدف کا حصول ممکن نہیں تھا۔ عبوری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے ختم ہونیوالے مالی سال میں117.3 کھرب روپے کی وصولیاں کی، جو ہدف سے تقریباً 12 کھرب روپے کم ہیں۔ حکومت نے مالی سال2024-25 کے دوران ٹیکس جی ڈی پی تناسب10.6 فیصد تک بڑھانے کا آئی ایم ایف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(صباح نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سوات واقعہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کے لئے بہتر سہولیات ہونی چاہئیں ، خیبرپختونخواحکومت نے سوات واقعہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا، خیبرپختونخوا میں واقعہ ہوا تو ریسکیو ادارہ کدھر تھا؟۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوات کے نمائندے بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں، بلین ٹری پراجیکٹ کہاں ہے؟ ، پی ڈی ایم اے پیسہ کس بات کا لے رہا ہے؟ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیوں نہیں ہو رہیں؟ سوات واقعہ میں کردار اداکرنے والے ہیرو انعام کے حقدار ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کو سپورٹ کرتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینا سپریم کورٹ کے شاندار ترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جب وقت کا حاکم یا نظام یہ چاہتا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملیں اور پی ٹی آئی کا پارلیمان میں تشخص مانا ہی نہ جائے۔ اس کے خلاف 8 ججز صاحبان کھڑے ہوئے اور آئین و قانون کے مطابق فیصلہ دیا، جمہوریت اور ووٹ کے حق کا بول بالا کیا۔ پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلا م آباد(صباح نیوز)نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے خبردار کیا کہ پاور سیکٹر کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مستقبل میں بجلی ٹیرف میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافہ ہوگا، بجلی کی فروخت نہ بڑھی تو گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کے لیے سرچارج بھی بڑھ سکتا ہے۔ سرکاری ڈسکوز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی۔ایجنسی نے مئی کے لیے 10 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی تھی، درخواست منظوری کی صورت میں...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں امریکی عدالت میں فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کرلیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی.  ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے امریکا میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحق نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ یہ فیصلہ کس وجہ سے کیا گیا اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہی فیصلہ کیا گیا...
    اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کی رائلٹی فیس کے تنازع کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا، جس سے خطے میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی۔ اس پیشرفت سے نہ صرف مقامی ہوٹل مالکان، گائیڈز، پورٹرز اور ٹرانسپورٹرز کا اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رائلٹی فیس کے مسئلے کے باعث کچھ عرصے سے سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں، تاہم مختلف اسٹیک ہولڈرز کی بروقت مشاورت اور شمولیت کے ذریعے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایاز ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون کی بات یہاں کیسے ہو سکتی ہے، کہا جا رہا ہے کہ انھوں نے آئین کو درست کردیا ہے، پچھلے آٹھ ججوں نے فیصلہ دے کہ آئین کو برباد کیا تھا انھوں نے اس کو درست کر دیا ہے تو اسی آئین کے تحت جب اسمبلیاں توڑی گئی تھیں تو نوے دن میں الیکشن نہیں ہوئے تھے، تو تب کہاں تھا آئین؟، تب کہاں تھا قانون؟۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بات مکافات عمل سے میرا خیال ہے کہ آگے جا چکی ہے۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہو...
    ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 43 پیسےکی کمی ہوگئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا کردیا گیا۔ 11.8 کلو گرام کے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 750 روپے 60 پیسے مقرر کردی گئی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا، نئے مالی سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی کیوں کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات...
      ڈونلڈ ٹرمپ وہ خوش نصیب شخص ہیں جنھیں امریکی قوم نے اُن کی قابلیت اور ذہانت کے برعکس مظلومیت کے ووٹ سے نوازا ہے۔ 2024کے انتخابات میں ہمارے یہاں کی طرح امریکا میں بھی مظلومیت کے فیکٹر نے بڑا کام کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ جن پر وہاں کیپٹل ہلز پر حملہ کرنے کا الزام بھی تھا اور وہ اس سے متعلق ایک مقدمے میں نامزد بھی تھے کہ عوامی حمایت کا یہ کرشمہ رونما ہوگیا اور وہ اپنے آپے میں نہ رہے۔ وہ سمجھ بیٹھے کہ وہ صرف امریکا کے ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ روس، جرمنی، فرانس اور جاپان سمیت سارے ممالک اب اُن کے حکم اور فرمان امروز کے تابع دار بن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ طاس معاہدے کا خاتمہ بھارت کی دیرینہ خواہش ہی نہیں بلکہ اس کے قومی اہداف کا حصہ رہا ہے۔ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ بھارت ا س معاہدے کے ساتھ وہی رویہ اپنا رہا ہے جو وہ اقوام متحدہ کے ایوانوں اور فائلوں میں موجود مسئلہ کشمیر کے ساتھ اپنائے ہوئے ہے، بھارت طاقت اور ہٹ دھرمی کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ اپنے مسائل کو یک طرفہ طور پر اپنے انداز سے اور اپنے نکتہ نظر کے تحت حل کرنے کی راہ پر چل رہا ہے۔ کشمیر ایک بین الاقوامی مسلمہ مسئلہ تھا مگر بھارت نے اس کی متنازع حیثیت کو تسلیم کرنے والے بین الاقوامی فیصلوں اور زمینی حقیقتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے...
    سٹی42:  علی امین کے استعفےکےعوامی  مطالبے پر علی امین گندا کے ترجمان بیرسٹر سیف نے 'مری واقعے' کی وجہ سے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔ پی ٹی آئی کے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی بہت زیادہ بدنامی کا سبب بننے والی مری سانحہ  عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ  عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کے دوران جنوری 2022 میں پیش آیا تھا۔سوات  واقعے پر  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفےکے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے  بیرسٹر سیف جنوری 2022 میں پہنچ گئے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  مشیر اطلاعات  خیبر پختونخوا  بیرسٹر سیف نے  جنوری 2022 میں  تحریک انصاف...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل، پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی کیوں کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا، اس حوالے سے اوگرا آج سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کو فیصلے کہیں اور سے مل رہے ہیں، ملک کا نظام تو پھر ختم ہوگیا۔ مختلف ٹی وی انٹرویوز میں انہوں نے کہا کہ جب سپریم کورٹ کے جج کو کوئی اور فیصلے لکھ کر دے رہا ہو تو پھر ملک کا نظام تو ختم ہو چکا ہے، آئین اور قانون تو ختم ہو گیا۔سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو تاریخ کبھی بھی قبول نہیں کرے گی یہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ کا متنازع ترین فیصلہ مانا جائے گا۔ایک سوال پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور  رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر  ثالثی عدالت کی جانب سے رواں ماہ  27 جون کو سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ثالثی عدالت نے پاک ،بھارت تنازع پر  اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی مؤثر اور نافذ العمل ہے اور  بھارت کو اس پر  یکطرفہ اقدام کا کوئی حق حاصل نہیں۔فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسے اس مقدمے کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے اور یہ کہ اس کی ذمہ داری...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے مطالبے پر مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے بیرسٹر سیف 2022 میں پہنچ گئے اور تحریک انصاف ہی کی حکومت میں پیش آئے مری واقعے پر بھی مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔جوش جذبات میں مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف یہ کہہ گئے کہ وہ جو مری میں برف میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس پر بھی مریم کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ سوات واقعہ: سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے کا اعلان گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دیسی ساختہ کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈ بھی پیش کی۔ درحقیقت...
    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بڑے حصے پر 100 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود پیر کی رات تک بجلی بحال نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے شہر کو 35 کروڑ گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جا سکا۔ اسلام ٹائمز۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر چار روز سے بجلی کی طویل بندش کے باعث کراچی میں پانی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہری بوند بوند کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی فراہم کرنے والے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی طویل بندش نے شہر میں پانی کا نطام درہم برہم کر دیا۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بڑے حصے پر 100 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود پیر کی رات تک بجلی بحال نہیں...
    مرتضی وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں اگر کسی نے پارکنگ کی فیس وصول کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع سڑکوں پر منگل سے چارجڈ پارکنگ ختم کر دی، کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس پر منگل سے پارکنگ بالکل مفت ہوگی، صرف چند ایسے مقامات ہے جو چاردیواری میں ہیں وہاں پارکنگ فیس وصول کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مئیر مرتضیٰ وہاب نے رواں سال فروری میں کے ایم سی کی حدود میں شہریوں کیلئے پارکنگ مفت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مئیر کراچی نے کہا کہ پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے مون سون کے شہر میں 3 روزہ بارش(27جون تا 30جون) کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق 3روزہ برسات کے دوران سب سے زیادہ بارش شہرکے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاون میں 78.7ملی میٹر(3انچ )ریکارڈ ہوئی، سعدی ٹاون 58،گلشن حدید 56،نارتھ کراچی 45.6،پی اے ایف بیس فیصل(شاہراہ فیصل)45 ، گلشن معمار(جامعتہ الرشید)42.8 ریکارڈ ہوئی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر 39.4 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 37، اورنگی ٹاون 35.4،ڈی ایچ اے34.3،ناظم آباد 31.9،اولڈ ائیر پورٹ 29.7،کیماڑی میں 28، کورنگی 27.7،پی اے ایف بیس مسرور(ماڑی پور)17،بحریہ ٹاون 16.5،گڈاپ ٹاون میں 8.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3روز کے دوران سب سے کم بارش صدر میں 5 ملی...
    پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے ایک عجیب صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جہاں ایک طرف سندھ حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اسے اپنا ذاتی منصوبہ قرار دے کر حکومتی دعووں کو مسترد کردیا ہے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حال ہی میں ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت معروف فلم ساز ستیش آنند کے اشتراک سے ایدھی صاحب کی زندگی پر فلم بنا رہی ہے۔ تاہم فیصل ایدھی نے اس بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دراصل ایدھی فاؤنڈیشن کی اپنی کاوش...
      امریکی ریاست شکاگو سے خاتون اپر دیر کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی خاتون مینڈی اپر دیر کے نوجوان ساجد خان سے ملنے پاکستان آ گئی۔ ساجد خان اور مینڈی کی دوستی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہوئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق دیر اپر کے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کےلیے امریکی خاتون دیر پہنچ چکی ہے، لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ انہیں پولیس سکیورٹی کی ضرورت نہیں، وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔ ساجد زیب کے مطابق امریکی لڑکی مینڈی کے ساتھ اس کا 2 سال قبل پہلا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا اور اس دوران مینڈی نے مجھے پروپوز کیا تو میں نے ہاں کردی اور ہم دونوں...
    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر چار روز سے بجلی کی طویل بندش کے باعث کراچی میں پانی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہری بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی فراہم کرنے والے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی طویل بندش نے شہر میں پانی کا نطام درہم برہم کر دیا۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بڑے حصے پر 100 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود پیر کی رات تک بجلی بحال نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے شہر کو 35 کروڑ گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جا سکا۔ پانی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کا ایک بہت بڑا حصہ پانی سے محروم ہوگیا۔ واٹر کارپوریشن حکام کا...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور کا استعفیٰ مانگنے والے تھرپارکر میں بھوک سے ہلاکتوں پر بلاول اور مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سانحہ سوات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوات کا موسم خراب تھا، ایئیرایمبولینس کے استعمال پر بڑے نقصان کا خدشہ تھا، غفلت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی جاری ہے، تجاوزات کو بھی گرایا جارہا ہے۔ دریائے سوات میں 12 اموات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ کے مطالبے پر بیرسٹرسیف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے استعفی مانگ رہے ہیں وہ...
    فوٹو اسکرین گریب امریکی ریاست شکاگو سے خاتون اپر دیر کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔امریکی خاتون مینڈی اپر دیر کے نوجوان ساجد خان سے ملنے پاکستان آ گئی۔ ساجد خان اور مینڈی کی دوستی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق دیر اپر کے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کےلیے امریکی خاتون دیر پہنچ چکی ہے،  لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ انہیں پولیس سیکیورٹی کی ضرورت نہیں، وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔ کراچی کے نوجوان سے شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کے معاملے پر پیشرفت ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات...