گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز
گوجرانوالہ(آئی پی ایس )گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے الزام میں والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں بہنوں کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور اٹلی پلٹ والد نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
پولیس نے بتایاکہ جائے وقوعہ پرڈکیتی کے آثار بھی نہیں تھے اور نا ہی گھر میں داخل ہونے کا کوئی راستہ تھا، گلی میں لگے کمیروں سے پتہ چلا کوئی اجنبی گھر کی طرف گیا اور نا واپس آیا تھا، والدین کا بیان بھی مشکوک تھا جس پر ان کے کردار پر شبہ ہوا۔
پولیس کے مطابق والدین کے بیان مشکوک ہونے پر پوچھ گچھ کی تو دونوں نے اعتراف جرم کیا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔والدین نے پولیس کو بیان دیا کہ ایک بیٹی کوپسند کی شادی کرنے پر قتل کیا، دوسری بیٹی نکاح میں شامل تھی اور بہن کی مدد کرتی تھی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق ملزمان کی بڑی بیٹی نیاپنے کلاس فیلو کے ساتھ والدین کی مرضی کے بغیر نکاح کیا تھا، چھوٹی بہن بھی نکاح میں شامل تھی اور بہن کی مدد کرتی تھی۔ لڑکی کی ماں کو علم ہونے پر اٹلی میں مقیم شوہر کو بتایا تو وہ فوری واپس پہنچ گیا اور 22 سالہ تانیہ اور 18سالہ انیلہ کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ ویسٹ انڈین کپتان کا غلط فیصلوں پر امپائرز کے احتساب کا مطالبہ پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی، بلوم برگ وفاقی وزیرِ صحت کا ملک گیر حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ، صحت کے شعبے میں جدت کے... اسلام آباد کے زون-5 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سیلنگ آپریشن میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں 13 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 14 خوارج ہلاک اسرائیل اور حماس کے پاس جنگ بندی کیلیے سنہری موقع ہے؛ قطر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قتل کیا
پڑھیں:
لاہور: قتل کی چار اندھی وارداتوں کا سراغ لگا لیا گیا، 12ملزمان گرفتار
---فائل فوٹولاہور میں صدر انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی چار اندھی وارداتوں کا سراغ لگا کر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سندر کے علاقے میں شوہر کو قتل کرنے والی بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں شہری عمران کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے میاں بیوی سمیت 4 ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں۔
ایس پی صدر انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ ستوکتلہ میں باپ بیٹے کو قتل کرنے والے 4 ملزمان کو بھی دھر لیا گیا ہے۔