2025-08-17@13:31:36 GMT
تلاش کی گنتی: 455

«مفت ہو»:

    ---فائل فوٹو  رکنِ قومی اسمبلی اور خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آفت زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے والے کارکنان ہمارے ہیرو ہیں۔خاتون اول آصفہ بھٹو نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔آصفہ بھٹو نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں اور سیلاب سے تباہی پر  اظہارِ افسوس کیا ہے۔آصفہ بھٹو نے سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے لیے تعزیت کا پیغام دیا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ انتظامیہ ان علاقوں پر ترجیحی طور پر توجہ دے جن کا زمینی راستہ منقطع ہو چکا ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے الاسکا میں ہونے والی سربراہ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ یوکرین میں امن معاہدے کی جانب پیشرفت ہوئی ہے، تاہم جنگ بندی پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ جمعہ کو جوائنٹ بیس ایلمینڈورف رچرڈسن، اینکریج میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات نہیں لیے۔ ملاقات ساڑھے 11 بجے شروع ہوئی جو دوپہر کے کھانے اور وفود کی سطح کے اجلاس تک جاری رہی۔ اہم نکتہ، یعنی روس یا یوکرین کے زیر قبضہ علاقوں کے مستقبل پر کوئی بات نہیں کی گئی۔ تاہم بعد میں فوکس نیوز پر شون ہینٹی سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ زمین...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو 79 ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کی عظیم فتح نے یوم آزادی کی نہ صرف اہمیت میں اضافہ کردیا ہے بلکہ پاکستانیوں کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بھی بیدار کردیا ہے جس سے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی پر پیغام میں کہا کہ آج کے دن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان کے 78 سال مکمل ہونے پر قوم کو تہہ دِل سے مبارک پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مفکر پاکستان...
    وزیراعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کو ایک بار پھر میثاق استحکام پاکستان کا حصہ بننے پیش کش کی ہے۔ اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں منعقدہ جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 14 اگست کوئی عام دن نہیں بلکہ طویل تاریخ ہے، جس کے ہر موڑ پر ہمارے بزرگوں کی قربانیاں، شہیدوں کے لہو اور آزادی کے متوالوں کے جوش اور ولولے کی نشانیاں نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم، علامہ اقبال، تحریک پاکستان کے تمام قائدین و کارکنان کو سلام عقیدت پیش...
    پشاور(نیوز ڈیسک) ریگی للمہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، افغان شہری عبداللہ عرف جواد بھی مارا گیا پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فتنہ الخوارج کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 3 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں افغان شہری اور مطلوب دہشت گرد **عبداللہ عرف جواد** بھی شامل ہے، جو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ وہ پشاور میں 18 حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جن میں 12 پولیس اور ایف سی اہلکار شہید اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔ ان حملوں میں ڈی ایس پی سردار حسین سمیت 5 پولیس اہلکار...
    فتح پور میں 11 اگست کو اسوقت پُرتشدد تصادم ہوا جب مختلف ہندوتوا تنظیموں کے ہجوم نے آبو نگر میں ایک صدیوں پرانے مقبرے پر دھاوا بول دیا، اس پر بھگوا جھنڈے لہرائے، اندر ہندو رسومات ادا کیں اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں قبروں میں توڑ پھوڑ کی۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش میں فتح پور کے آبو نگر علاقے میں ایک مقبرے کی توڑ پھوڑ کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ اس جگہ کے اردگرد ایک کلومیٹر کے دائرے کو بیریکیڈز لگا کر گھیر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکا جا سکے۔ منگل کو پولیس نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن  و...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) جناح سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے جشن کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت‘ وزیراعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان‘ وفاقی کابینہ ارکان‘ قومی اسملی و سینٹ کے ارکان شریک ہوئے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں شہری اور دوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہوئے۔ تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پاک آرمی‘ پاک بحریہ اور فضائیہ کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ پنجاب رینجرز‘ ایف سی خیبر پی کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔ مسلح  افواج کے دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے مارچ پاسٹ کیا۔ پروقار تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ملک کی آزمائشوں پر پوری اتری، نسل در نسل منتقل ہوئی۔ سی پیک میری نظر میں صرف ایک راہداری نہیں خوابوں اور امیدوں کا اشتراک ہے۔ پاکستان اور چین کی صرف سرحد یکساں نہیں ہے۔ پاکستان اور چین کے پہاڑ‘ دریا اور مستقبل کی امنگیں بھی اکٹھی ہیں۔ سی پیک خطے میں ترقی، روزگار، تحفظ اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ سی پیک دہائیوں پر محیط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے۔ سی پیک روزگار، زراعت خصوصی اقتصادی زونز، صنعت اور ثقافت شامل ہیں۔ سی پیک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا ہدف گوادر...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معاشی محاذ پر بھرپور پیش رفت کی ہے۔وہ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔مقامی کاروباری ماحول میں بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے قرضوں میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور زرعی قرضوں کا حجم 2.5 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے قرضوں میں بھی اڑتیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزار نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ محمد اورنگزیب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو شکست ہوئی اور اس فتح نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم نہ صرف یوم آزادی منا رہی ہے بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منایا جا رہا ہے۔ اللہ نے ہمیں آزادی کی نعمت دی اور آزاد فضاؤں میں سانس لینے کا موقع نصیب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکلے ہوئے ہیں اور عوام اپنی فیملیز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اہم عمارتوں...
    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دے دیا۔ منگل کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 رنز سے کامیابی حاصل کی اور 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ کپتان شائی ہوپ نے قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے ناقابل شکست 120 رنز بنائے اور ٹیم کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز کے مستحکم مجموعے تک پہنچایا۔ جواب میں فاسٹ بولر جےڈن سیلز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی ٹیم کو صرف 92 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ یہ 1991 کے بعد پہلی...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات جوش و خروش سے جاری ہیں تاکہ اس تاریخی موقع پر پاکستان کی بہادر افواج کی جانب سے بھارت کو دی گئی عبرت ناک شکست کا جشن منایا جا سکے جبکہ بھارت آج تک اس سکتے سے باہر نہیں آیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے قلندر 11 اور بھٹائی 11 کے درمیان ہونے والے میچ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے تھے، جو یوم آزادی کے موقع پر سب کو جوڑنے کا بڑا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا...
    سٹی 42 : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر 79 ویں یوم آزادی کی تیاریاں قومی جوش و جذبے سے جاری ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جشن آزادی کی تقاریب کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 14 اگست کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف معرکہ حق پارک اور میوزیم کی نقاب کشائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جشن آزادی مثالی انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے، معرکہ حق کی فتح کے جذبے سے سرشار قوم 79 واں یوم آزادی بھی تاریخی انداز میں منائے گی۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔(جاری ہے) محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو دنوں کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی...
    جب سے فتنہ جیل گیا ملک میں سب ٹھیک ہورہا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جب سے فتنہ جیل میں گیا ہے پاکستان میں سب ٹھیک ہورہا ہے۔صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جشن آزادی سے متعلق ایک تقریب کا آج آغاز کیا ہے، جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ تحریک آزادی کیا تھی، نوجوانوں کو جشن آزادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، روزانہ کی بنیاد پر آرٹس کونسلز میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز...
    شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی، دنیا میں اپنی چھت اپنا گھر جیسے ماڈل کی مثال دی جائے گی۔اپنی چھت اپنا گھر، بلاسود قرض فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ اللہ نے آج مجھے آپ سے ملاقات کا شرف بخشا، سب کو اپنی چھت اپنا گھر بہت بہت مبارک ہو، اللہ نے مجھے آپ کی خدمت کی توفیق دی۔مریم نواز نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ...
    سوشل میڈیا پر اپنے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے کاشف رانا المعروف چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے نمبرون گلوکار ہیں۔ چاہت فتح علی خان حال ہی میں عدیل جٹ کے پوڈکاسٹ میں نظر آئے جہاں انہوں نے خود کو پاکستان کا نمبر 1 گلوکار قرار دیا جبکہ عاطف اسلم کو دوسرے اور راحت فتح علی خان کو تیسرے نمبر پر رکھا۔ چاہت فتح علی خان نے کہا، عاطف اسلم اچھے ہیں۔ ’ایک نئی آواز سامنے آئی تھی۔ اگرچہ ان کا آغاز اتنا اچھا نہیں تھا لیکن اب وہ پوری دنیا میں مقبول ہیں۔ لوگ نئے گلوکاروں کو سننا چاہتے ہیں، اس لیے عاطف اس وقت پاکستان میں دوسرے نمبر کے گلوکار...
    ایک دہائی بعد مقبول ترین میوزک شو ’پاکستان آئیڈل‘ شاندار واپسی کے لیے تیار ہے، جس کے لیے نئے جج پینل کی تصدیق ہو چکی ہے۔ فواد خان، راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش اب شو کے ججز کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہ سیزن MHL Global اور Freemantle کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے اور پہلی بار 5 بڑے ٹی وی چینلز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پاکستان سے بہت پیار ملا، سیاستدان محبت بڑھنے نہیں دیتے، بالی ووڈ اداکار راجیو کھنڈیلوال آن لائن آڈیشنز Begin پلیٹ فارم کے ذریعے شروع ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر کے بڑے شہروں اور دور دراز علاقوں میں بھی آڈیشنز ہوں گے۔...
      عالمی تجارت، لاجسٹکس اور صنعتی ترقی کے نمایاں ادارے اے ڈی پورٹس گروپ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ طور پر اپنا پہلا نمائندہ دفتر قائم کر دیا۔ یہ اقدام گروپ کی بین الاقوامی وسعت کے سفر میں اہم سنگ میل اور جنوبی و وسطی ایشیاء میں تجارت اور لاجسٹکس کو فروغ دینے لئے اس کی طویل المدتی وابستگی کی علامت ہے۔ گروپ کے دنیا بھر میں موجود 140 سے زائد دفاتر پر مشتمل عالمی نیٹ ورک کو مستحکم بناتے ہوئے اور پاکستان کی اہم وفاقی وزارتوں، عریگولیٹری اداروں اور سرکاری ادارون کے قریب اسٹریٹجک مقام پر واقع اسلام آباد میں قائم نیا دفتر حکومت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے اور ترجیحی...
    — فائل فوٹو دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یومِ استحصال پر پاکستان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام یومِ استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔ صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیر تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے یو این اور او آئی سی سربراہان کو خطوط بھیجے، اقوامِ...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم  و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں فتح سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ بھارت نے آج کے دن کشمیر پر غیر قانونی قبضے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کشمیریوں کا رشتہ لازوال ہے۔ جنت نظیر وادی میں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے  پھر بھی شہید کشمیریوں کے جسد خاکی سبز ہلالی پرچم میں لپیٹے جاتے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔(جاری ہے) ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔
    یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل ہیں۔ جس کا ہم جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام نے یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔ خیال رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے محاذ پر موجود کمانڈرز سے ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پاکستان کی حکومت یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک یوکرینی حکام کی جانب سے پاکستان سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسے دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی قابل اعتماد ثبوت پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اس معاملے کو یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی اور اس سلسلے میں وضاحت طلب کرے گی۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق، مکالمے اور سفارت...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) دفتر خارجہ نے یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی شہریوں کے یوکرین تنازعہ میں مبینہ ملوث ہونے سے متعلق الزامات کو حکومتِ پاکستان سختی سے مسترد کرتی ہے، یہ الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔ فارن آفس کا کہنا ہے کہ یوکرینی حکام نے اب تک نہ تو حکومت پاکستان سے باضابطہ کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی ایسے دعوؤں کی تائید میں کوئی مصدقہ یا قابلِ تصدیق شواہد پیش کیے ہیں، حکومتِ پاکستان اس معاملے کو...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا مزارِ اقبال پر حاضری دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تہذیبی و فکری رشتہ بہت گہرا ہے۔ علامہ اقبال کی فکر ایرانی قوم کے دل کے قریب ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، لیکن ایک مخصوص طبقہ ہر قومی موقع کو متنازع بنانے میں لگا رہتا ہے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا...
    اپنے بیان میں ترجمان اربعین فاؤنڈیشن نے کہا کہ آج آٹھ سفر تک اداروں کیجانب سے بارڈر کھولنے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ زائرین کی امیدیں کم ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اربعین فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتان اور ریمدان بارڈر کو زائرین کرام کے لئے کھولنے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ تفتان اور ریمدان بارڈر پر زائرین کرام کی خدمت کرنے والے سماجی ادارے اربعین فاؤنڈیشن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج آٹھ صفر المظفر کا دن بھی گزر گیا، لیکن پاکستان اور ایران کے بارڈرز نہ کھل سکیں۔ حقیقیت یہ ہے کہ اب تک اداروں کی طرف سے بارڈر کھولنے کے حوالے سے کوئی پیشرفت...
    سٹی 42 : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پنجاب  40 ریلوے اسٹیشنز کو مفت وائی فائی سروس دینے کا اعلان کیا ہے۔ حنیف عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلویز میں گورننس کو بہتر بنانے اور جدید نظام متعارف کرانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پاکستان ریلوے میں 350 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی تاکہ صوبے بھر میں آٹھ برانچ روٹس کو بہتر بنایا جا سکے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا وزیر ریلوے نے کہا کہ پنجاب کے 40 ریلوے سٹیشنوں کو مفت وائی فائی سروسز سے لیس کیا جائے گا جبکہ مختلف ریلوے روٹس...
    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں میں تمام پاکستانیوں اور ایران، افغانستان سمیت کئی ممالک کے شہریوں کیلیے مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے اعزاز میں کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقار ظہرانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ حکومت کے ترجمان گنہور خان اسران، سمیتا افضال سید، سعدیہ جاوید، بلند خان جونیجو، عقربہ فاطمہ،...
    وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو سنائی گئی سزاؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کا دن ہے ۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دلخراش واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ناقابل تردید شواہدموجود تھے، جو عدالت میں مکمل طور پر پیش کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ **”یہ وہ دن تھا جب دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں اور سرکاری املاک کو نشانہ بنایا گیا، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے گئے۔ وفاقی وزیر کے مطابق ملزمان کا فیئر ٹرائل آئین و قانون کے مطابق کیا گیا اور آج...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کے لیے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری آف کامرس اور ٹریڈ ری پریزنٹیٹو ایمبسڈر سے ملاقات ہوئی، ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات ہوتے رہے جس کے نتیجے میں یہ ڈیل سائن ہوئی۔ بلا ل اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانے والی اشیاء کے ٹیرف میں کمی ہو گی، اس ٹیرف میں کمی سے بہت بڑا اثر آئے گا۔ ’فہد مصطفیٰ نے میرا...
    فائل فوٹو وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کے لیے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی سیکریٹری آف کامرس اور ٹریڈ ری پریزنٹیٹو ایمبسڈر سے ملاقات ہوئی، ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات ہوتے رہے جس کے نتیجے میں یہ ڈیل سائن ہوئی۔بلا ل اظہر کیانی نے کہا کہ اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانے والی اشیاء کے ٹیرف میں کمی ہوگی، اس ٹیرف میں کمی سے بہت بڑا اثر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں 32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ میں سے 6 ارب ڈالر امریکا کی تھیں، پاکستان کی سنگل لارجسٹ ایکسپورٹ...
    اسلام آباد: دفترخارجہ نے آپریشن سندر کے حوالے سے بھارتی پارلیمنٹ میں دیے گئے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور زور دیا کہ بھارت کو غیر قانونی اقدام پر فخر کرنے کے بجائے معاہدے کی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی پارلیمنٹ میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران سوالات کے جواب میں دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نام نہاد "آپریشن سندور" پر لوک سبھا میں بھارتی رہنماوٴں کے بے بنیاد دعووں کومسترد کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کا جوازپیش کرنے اور تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی ہیں، دنیا جانتی ہے...
    ویب ڈیسک: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کے بعد اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، آرمی چیف نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کررہے تھے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں آرمی چیف نے بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور قومی یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو دوہرایا، آرمی چیف نے بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت معرکۂ حق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نیویارک سٹی کے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں ایک کثیر منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جہاں امریکہ کی بڑی مالیاتی کمپنیاں، بشمول ہیج فنڈ کمپنی بلیک اسٹون، آڈٹ فرم کے پی ایم جی کے دفاتر اور نیشنل فٹبال لیگ کا ہیڈکوارٹرز واقع ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور حملہ آور مارا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس حملے کے پیچھے کارفرما مقاصد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانچ افراد ہلاک، ایک شدید زخمی نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ''پانچ بے گناہ...
    حماد اظہر نے ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میری رہائش گاہ پر پولیس کی بار بار آمد، پولیس کے 3 ڈالے بھی ابھی گھنٹہ پہلے آئے اور ملازمین سے پوچھ گچھ کرتے رہے۔‘‘ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح حماد اظہر بھی روپوش تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے گھر پولیس کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میری رہائش گاہ پر پولیس کی بار بار آمد، پولیس کے 3 ڈالے بھی ابھی گھنٹہ پہلے آئے اور ملازمین سے پوچھ گچھ کرتے رہے۔‘‘ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی...
    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلاب میں لاپتہ ہونے والی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی ملبے سے مل گئی۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق نے کہا کہ شاہراہ بابوسر پر سرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے، شاہراہ بابوسر پر پندرہ کے قریب سیاح ریلوں میں بہہ گئے تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران نجی ٹی وی کی اینکر کی گاڑی ملبے سے نکال لی گئی ہے، گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا، لاپتا فیملی سمیت دیگر سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان جی بی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ بابوسر ناران شاہراہ ایک ہفتے بعد بحال کر دی گئی ہے، شاہراہ بابوسر کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، مسافر محتاط انداز...
    راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کی۔اس موقع پر انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو قوم کی کامیابی قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ قوم بلا مذہبی امتیاز دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے،پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ تاریخ اور قومی نصب العین کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔انہوں نے کہا...
    اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 20.24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 10.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان-یو اے ای جوائنٹ وزارتی کمیشن کے حالیہ 12ویں اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، خوراک، ایوی ایشن، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ماہرین کے مطابق اس تعاون سے پاکستان کی درآمدی لاگت کم ہو سکتی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔   اشتہار
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی تاہم آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب کے...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے دورے پر امریکا میں ہیں، انہوں نے یو این سیکریٹری جنرل اور صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے یو این سلامتی کونسل میں غزہ اور فلسطین کے معاملے پر بات کی، انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کھلی بحث میں بھی شرکت کی، اسحاق ڈار سے کل امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے ہونے کی تصدیق کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ...
    —فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو سنجیدہ مذاکرات کی دعوت دے چکا ہے،  بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دوران انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے دورے پر امریکا میں ہیں، انہوں نے یو این سیکریٹری جنرل اور صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے یو این سلامتی کونسل میں غزہ اور فلسطین کے معاملے پر بات کی، انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کھلی بحث میں بھی شرکت کی، اسحاق ڈار سے کل امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے ہونے کی تصدیق...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی خصوصا مختلف سیکٹرز اور شاہرات پر ترقیاتی کاموں کی رفتار...
    چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل شروع ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔تیانجن میں ایس سی او کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 14 سے 16 جولائی تک ہو گا۔  ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان سمیت بھارت اور ایس سی او کے تمام رکن ممالک شرکت کریں گے، بیلاروس کے وزیرخارجہ پہلی بار ایس سی او رکن کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔  دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کونسل آف فارن منسٹرز ایس سی او کا تیسرا اعلیٰ ترین فورم ہے، فورم بین الاقوامی امور سمیت ایس سی او کی خارجہ اور سلامتی پالیسیوں پر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیرخارجہ اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے۔  ڈان نیوزنے  ترجمان دفتر خارجہ  کے حوالے سے بتایاکہ وزیرخارجہ اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے چین میں ہونےو الے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کو چینی ہم منصب نے ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس 14تا 16 جولائی چین میں ہوگا، جس میں پاکستان، چین، بھارت، ایران، روس سمیت تمام رکن ممالک شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیلاروس...
    —فائل فوٹو جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللّٰہ نے وزیر خبیرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو فارم 47 کا بینفیشری کہنے والے بتائیں آپ کس کے این او سی پر وزیر اعلیٰ بنے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ جل رہا ہے اور علی امین گنڈاپور لاؤ لشکر کے ساتھ پنجاب فتح کرنے نکلے ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں حکومت آپ کے بازو سے نہیں ڈنڈے کی زور سے بنی۔حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ آج بھی آپ کی حکومت دولت اور طاقت کے بل بوتے پر کھڑی ہے، آپ کی اپنی پارٹی میں آپ کی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ مولانا کے پی کی بجائے...
    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل  پارکس کے آفس میں چوری کی واردات ہوئی جس میں نامعلوم چور دوسری جنگ عظیم کی شیلڈ سمیت قیمتی  اشیا لے اڑے۔ تفصیلات  کے مطابق کے ایم سی فریئر ہال میں واقع ڈی جی پارک کے مرکزی دفتر میں  محروم الحرام کی چھٹیوں کے دوران چوری کی واردات پوئی ہے۔ چور کھڑکی توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے اور جنگ عظیم کی شیلڈ، نلکوں سمیت ڈی وی ڈی پلیئر لے گئے۔ ڈی جی پارکس کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر دفتر 4 جولائی بند کیا گیا اور پھر 7 جولائی کو کھولا گیا ، واپسی پر دفتر کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی۔ چوری کے واقعے کا مقدمہ ڈی جی پارکس کے افسر زوہیب گل کی مدعیت میں نے...
    کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈی جی پارکس کے دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔ چور دفتر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوا اور جنگِ عظیم کی تاریخی شیلڈز، نلکے، اسپیکر اور ڈی وی ڈی پلیئر سمیت قیمتی اشیاء لے اڑا۔مقدمے کے مطابق فاطمہ جناح روڈ پر واقع دفتر کو محرم کی تعطیلات کے باعث 4 جولائی کو بند کیا گیا تھا اور7 جولائی کو جب دفتر کھولا گیا تو دفتر کی پچھلی کھڑکی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور متعدد اشیاء غائب تھیں۔ مقدمہ ڈپٹی ڈائرکٹر زوہیب گل نے آرٹلری میدان تھانے میں درج کروایا ہے۔واقعے پر کے ایم سی کے حکام نے محکمہ پارکس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیس میں عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہیں ہوسکی اور عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی جبکہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے کیس میں بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، جس میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی کے...
    بلوچستان کے علاقے سر ڈھاکہ میں معصوم مسافروں کے اغوا اور قتل کے دلخراش واقعے پر حکومتی سربراہان نے شدید ردِعمل دیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے اس سفاکانہ واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے فتنۂ ہندوستان کی پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی سازش قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کو نہتے شہریوں کا بزدلانہ قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے، بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھلی دہشتگردی ہے اور ہم عزم، اتحاد اور طاقت سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔...
    بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں کی جان لے لی،صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف ودیگر نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا، مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، لاشیں مل گئیں، مسافروں میں سے 2 کا تعلق دنیا پور سے ہے، عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے۔بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے، اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان سے منسلک دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس کو روک کر 9 پاکستانی شہریوں کو اتار کر بے رحمی سے شہید کردیا۔ ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ظلم و درندگی کی انتہا کرتے ہوئے معصوم جانیں چھین لیں، جو دشمن کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسزجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دہشتگردوں کا تعاقب شروع کر دیا، حملہ آوررات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کرفرارہو گئے، تاہم متاثرہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے امن اور یکجہتی پرحملہ کرنیوالے دشمن عناصرکوکسی صورت بخشا نہیں جائے گا بلوچستان...
    بلوچستان میں پھر دہشتگردی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافر شناخت کے بعد قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز ژوب(آئی پی ایس) بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں کی جان لے لی۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا، مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، لاشیں مل گئیں، مسافروں میں سے 2 کا تعلق دنیا پور سے ہے، عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے۔ بے گناہ شہریوں...
    لیاری میں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج، پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینیئر افسران  اور متاثرہ عمارت کے مالکان کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق 4 چولائی کو بغدای تھانے کے علاقے لیاری بغدادی فداحیسن شیخا روڈ پر واقع پانچ منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی جس کے ملبے تلے دب کر11 خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روزمیں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سیینئرافسران اورعمارت کے مالکان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ...
    ترجمان پاک فوج، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے الجزیرہ ٹی وی چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں بھارت کی پاکستان میں مداخلت، ریاستی دہشتگردی، فتنہ الخوارج کے خطرات، اور ملکی جوہری پروگرام کے تحفظ سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ بھارت نے ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو پاکستان کے خلاف ایک مستقل پالیسی کے طور پر اپنا رکھا ہے، جس کا بنیادی ہدف پاکستان کی سلامتی اور خصوصاً بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ بیان گزشتہ ماہ وزیرستان میں پیش آنے والے بم دھماکے کے تناظر میں دیا گیا، جس میں 16 پاکستانی فوجی شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حملے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک...
    ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی  کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت  سامنے آئی ہے۔  این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے،  جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔ اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے حل...
    امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا مسئلہ پھر سے زیر بحث آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو سے پہلی ملاقات کے 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے اعزاز میں عشائیہ، غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال غیر متوقع ملاقات تقریباً ایک گھنٹے پر محیط تھی اور میڈیا کی رسائی کے بغیر ہوئی ۔ اس دوران غزہ میں جاری خونی حملوں میں کم از کم 95 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی توجہ ’تقریباً صرف غزہ‘ کے مسئلے پر ہے، اور دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی خاص نمائندہ...
    عبرانی زبان کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، نقصان اس قدر زیادہ ہے کہ اس وقت دفتر کی بڑے پیمانے پر تعمیر نو کی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پوری عمارت کو مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے اور نیتن یاہو کے قریبی ذرائع کا اندازہ ہے کہ یہ تعمیر نو اگلے 3 سے 4 ماہ تک جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تباہ کن میزائل حملوں کی تفصیلات اگرچہ بہت کم اور قطرہ قطرہ کر کے، لیکن اب افشا ہو رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک 10 نے والا نیوز کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے صہیونی حکومت کی...
    اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے 2 سے 3 ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح...
    گزشتہ کچھ دنوں سے اس خبر پر بحث ہورہی ہے کہ مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کردیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے سابق چیئرمین محمد زوہیب خان نے کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ مائیکروسافٹ پاکستان چھوڑ کر جا رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مائیکروسافٹ کبھی بھی پاکستان میں بطور باقاعدہ رجسٹرڈ اور ٹیکس ادا کرنے والی کمپنی موجود ہی نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیے: فیکٹ چیک: مائیکروسافٹ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ زوہیب خان کے مطابق مائیکروسافٹ کے زیادہ تر پاکستانی ملازمین مقامی تنخواہ دار نہیں تھے بلکہ انہیں ریموٹ یعنی بیرونِ ملک سے آن لائن کام پر رکھا گیا تھا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا اقدام، بالخصوص سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے ذریعے قابل تحسین ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت دیہی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی ریجنل پارٹنرز کانفرنس کے مقررین نے سیف کے تحت چلنے والے اسکولز کو کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف میرپورخاص ریجن میں 353 اسکولز ایسے علاقوں میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں جہاں تعلیمی مواقع محدود تھے اور ان اسکولوں میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں کانفرنس میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع سے 150...
    بھارتی میڈیا کی جانب سے مائیکروسافٹ کے پاکستان میں دفتر بند کرنے کے جھوٹے دعوے کو حقائق نے مسترد کر دیا۔ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے واضح کیا ہے کہ مائیکروسافٹ کا پاکستان میں کبھی مستقل دفتر موجود نہیں تھا بلکہ صرف ایک رابطہ دفتر کام کر رہا تھا۔ وزارت کے مطابق مائیکروسافٹ کی عالمی پالیسی کے تحت پاکستان میں اس کے لائسنسنگ اور کمرشل آپریشنز آئرلینڈ سے چلائے جا رہے ہیں اور یہ انتظام کئی سال سے جاری ہے۔ رابطہ دفتر میں ممکنہ تبدیلی مائیکروسافٹ کے “ورک فورس آپٹیمائزیشن پروگرام” کا حصہ ہے جو کمپنی کی عالمی حکمت عملی کا تسلسل ہے۔ وزارت آئی ٹی نے مزید کہا کہ مائیکروسافٹ کے ساتھ رابطہ جاری ہے اور...
    غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن / مقبوضہ بیت المقدس(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ حماس کی جانب سے بھی مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اگلے ہفتے اہم پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔ ادھر دوسری جانب حماس نے قطر اور امریکا کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے فوری مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو...
    غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان، حماس کی جانب سے مثبت پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن / مقبوضہ بیت المقدس(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ حماس کی جانب سے بھی مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اگلے ہفتے اہم پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔ اُدھر دوسری جانب حماس نے قطر اور امریکا کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے فوری مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج چار جولائی بروز جمعہ کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گا کہ آیا فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اُن کے پیش کردہ ’’حتمی منصوبے‘‘ کو قبول کر لیا ہے یا نہیں۔ ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر متفق ہو چکا ہے، جس دوران دونوں فریق جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کریں گے۔ جمعہ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جب اُن سے پوچھا گیا کہ آیا حماس نے اس منصوبے کو قبول کر لیا ہے، تو ٹرمپ کا کہنا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)پاکستان نے اربوں ڈالر کے مائننگ معاہدوں کی پیشکش کیلئے ’’کھلے ہاتھ‘‘ کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت امریکا، چین اور روس جیسے حریف ممالک کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت پٹرولیم نے حال ہی میں امریکی حکام اور کمپنیوں کے ساتھ ایک ویبینار منعقد کیا جس میں مشترکہ منصوبوں کی پیشکش کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام ممالک کو مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے یکساں مواقع دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اس وقت ریکوڈک گولڈ اینڈ کاپر منصوبے پر کام کر رہا ہے، جو اربوں ڈالر مالیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز بتایا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے فون پر بات چیت کی، تاہم یوکرین کی جنگ کے حوالے سے بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ٹرمپ نے کہا کہ پوٹن کے ساتھ ایران اور یوکرین جیسے امور پر طویل گفتگو ہوئی اور کریملن کے مطابق یہ فون کال ایک گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک جاری رہی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے صدر پوٹن کے ساتھ بات چیت کے دوران یوکرین میں جنگ کو تیزی سے ختم کرنے پر زور دیا، تاہم تسلیم کیا کہ اس سمت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو پائی۔...
    کراچی: جنوبی افریقا کے خلاف لارڈز میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے دوران زخمی ہونے والے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اسٹیو اسمتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف گریناڈا میں دوسرے ٹیسٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، تاہم انگلی کی انجری کے باعث انہیں دوران فیلڈںگ سِلپ پر کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ گریناڈا ٹیسٹ سے دو دن قبل اسمتھ نے نیٹس میں بغیر کسی مسئلے کے فاسٹ بولرز کا سامنا کیا اور وہ غالباً جوش انگلس کی جگہ ٹیم میں شامل ہوں گے۔ جنوبی افریقا کے خلاف لارڈز میں انگلی کی کمپاؤنڈ ڈسلوکیشن کا شکار ہونے کے بعد یہ...
    ---فائل فوٹو  کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے گزشتہ ماہ لیک ہونے والے 3 پرچوں میں شریک امیدواروں کو مفت میں دوبارہ امتحان دینے کی پیشکش کر دی۔گزشتہ ماہ لیک ہونے والے پرچوں سے متاثر ہونے والے امیدوار نومبر میں دوبارہ مفت میں امتحان دے سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 12، اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 42 اور اے ایس اور اے لیول کمپیوٹر سائنس پرچہ 22 کے نتائج معمول کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں حالات کشیدہ ہوچکے ہین جہاں مسلح افراد نے سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت 3 افراد مارے گئے۔ بی بی سی اردو کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا، پولیس نے بتایا کہ ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے، مسلح حملہ آوروں نے پہلے مستونگ شہر میں تحصیل آفس پر حملہ کیا، اس حملے کے بعد پولیس اہلکار پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ مقابلہ ہوا، اس مقابلے کے بعد حملہ آور تحصیل آفس سے نکل...
    بجٹ 2025-26 میں حکومت نے درآمدی ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی، اضافی محصولات کے خاتمے اور سادہ ٹیرف سلیب متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس سے آئندہ پانچ برسوں میں مسابقتی معیشت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔تاہم کاروباری طبقے نے ان اصلاحات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، وفاقی بجٹ میں سرکاری اخراجات کم کر کے 22.6 فیصد جی ڈی پی تک محدود کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے مگر حکومتی ڈھانچے میں کمی کا واضح منصوبہ سامنے نہیں آیا۔دوسری جانب انکم ٹیکس کی شرح میں خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی، جس سے کم منافع والے بڑے کاروباروں پر بھاری بوجھ برقرار رہے گا۔ جمہوری عمل میں اہم پیشرفت کے طور پر پہلی بار قومی اسمبلی کی...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2025ء ) صوبہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو گرفتار کرلیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 28 جون کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع ڈوکی میں ایک آپریشن کیا گیا، اس کارروائی کا مقصد بھارت کی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرنا تھا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں...
    لسانی شناخت کو سیاست کی بنیاد بنانے والی تنظیمیں ایک خطرناک راستے پر چل رہی ہیں ۔دو صوبے لسانی تعصب کی آگ کی زد میں ہیں۔ پشتون اور بلوچ لسانی اکائیوں کو قومی دھارے سے جدا کرنے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ دونوں صوبے دہشت گرد گروہوں کی کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ کیا دہشت گرد حملوں میں ملوث کسی لسانی گروہ کے حقوق کے ضامن بن سکتے ہیں؟ معاملہ اس وقت زیادہ سنگین ہو جاتا ہے جب کا لعدم تنظیموں کے مفرور لیڈر سرحد پار بیٹھ کر لسانی حقوق کا واویلا مچاتے ہیں۔ ریاست کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے لیے زہریلے خیالات سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے جا...
    ---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کی قانونی فتح ہوئی ہے عالمی عدالت نے بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیے ہیں۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر انڈس واٹر پر پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا۔ بلاول بھٹو کی کوششوں سے پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں پہنچا۔انہوں نے مزید کہا کہ انفرادی طور پر معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قانون میں ناقابل قبول ہے، پاکستان کے پانی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ثالثی عدالت کے فیصلہ سے پاکستان کا مؤقف درست قرار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا، افواج پاکستان، پوری سیاسی قیادت، عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا نے یکجہتی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،اسرائیل ایران تنازعے کے حل سے خطے میں امن و خوشحالی کے دروازے کھلیں کے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بجٹ 2025 کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی۔ شہبازشریف نے کہاکہ تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی سفیر نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کا جشن منانے کے موقع پر پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی تاریخی اور فیصلہ کن فتح کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پورے عزم کے ساتھ لڑنے کے بعد ایک منصفانہ اور طاقتور جنگ بندی دشمن پر نافذ کرنے میں باوقار کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے دی...
     ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔  اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جشن فتح مبین و یوم تشکر منایا گیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں ایران کے سفیرِ ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہا یرانی عوام پاکستان کے بھائی چارے اور حمایت کے اس تاریخی اظہار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی عظیم قوم ایک باوقار اور فیصلہ کن فتح کا جشن منا رہی ہے،پاکستان کی حکومت اور عوام کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، پاکستان نے غیرمتزلزل یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے عزم کے ساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑا ہے،پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف کا خاص طور پر شکرگزار ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم، خواجہ آصف وزیر دفاع، قومی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن،غزہ،نیدر لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب غزہ میں سیز فائر کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیدرلینڈز میں نیٹو سمٹ سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے بتایا، میرا خیال ہے کہ غزہ کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی غزہ کے حوالے سے بہت اچھی خبر سامنے آنے والی ہے جس کا ہم سب کو انتظار ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مجھے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اب بہت قریب ہے۔ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ...
    جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج سے لڑتے ہوئے شہید میجر معیز عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ کے بعد شہید کا جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ خوارج کیخلاف آپریشن: بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنیوالے میجر معیز شہید27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے پاک فوج کے میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے میجر معیز...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب غزہ میں سیز فائر کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیدرلینڈز میں نیٹو سمٹ سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے بتایا، ’’میرا خیال ہے کہ غزہ کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔" صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی غزہ کے حوالے سے بہت اچھی خبر سامنے آنے والی ہے جس کا ہم سب کو انتظار ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مجھے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اب بہت قریب ہے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت اور قطر کی ثالثی کے...
    اسلام ٹائمز: اس فتح پر شہید تہرانی مقدم سمیت ان گمنام ہیروز کو ضرور یاد کیا جانا چاہیئے، جنہوں نے میزائل ٹیکنالوجی کا آغاز کرنے اور یہاں تک پروان چڑھانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ان سائنسدانوں کو ضرور یاد کرنا چاہیئے، جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے عظیم کارنامے سرانجام دیئے۔ رہبر معظم دام عزہ کی قیادت میں بہترین فیصلوں کا نتیجہ ہے کہ آج ایران سرخرو اور سربلند ہے۔ خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہوچکا ہے، نئی حقیقتیں سامنے آچکی ہیں۔ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، جس نے اہل ایمان کی نصرت فرمائی اور اپنے لشکروں کو کامیابیوں سے نوازا۔ اللہ ان شہدائے اسلام کی قربانیوں کو قبول فرمائے،...
    اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آ گیا۔سلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینیئر اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ اولاد کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ آپ کا خیال رکھے یا بڑھاپے میں آپ کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اور خاص طور پر بیٹی کے ساتھ اپنے رشتے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو وہ زندگی دی ہے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے۔ میری بیٹی میرے لیے بہت اہم ہے۔ اگر وہ مجھ سے بات کرنا چاہتی ہے تو میں دنیا کے سب کام چھوڑ کر پہلے اس سے بات کروں گی۔ عفت عمرکا...
    اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ خود مختار رکھا اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی بیٹی بڑھاپے میں ان کا سہارا بنے۔ عفت عمر نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ تعلق پر کھل کر بات کی۔ عفت عمر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی پر کبھی کسی قسم کی روک ٹوک نہیں کی اور وہ اپنی زندگی کے تمام فیصلے خود کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹی جب چاہے، ان سے رائے لے سکتی ہے لیکن وہ خود کبھی بیٹی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ بیٹی...