اسلام آباد (نوائے وقت  رپورٹ) پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیاء کی آمدو رفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ مذاکرات میں ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے، افغان طالبان حکومت اگر اس کو معاہدہ کہتی ہے یا نہیں کہتی، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پاسداری کریں گے۔ دوحہ میں افغان طالبان سے آج مذاکرات ہوں گے، میکنزم پر بات ہو گی۔ گزشتہ ہفتے کی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راہداریاں بند رہیں گی۔ اشیاء کی آمدو رفت اور تجارت سے زیادہ اہم ایک عام پاکستانی کی جان بچانا ہے۔ بھارت اور افغانستان کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنا 2 ممالک کا اندرونی معاملہ ہے، ہم دو ممالک کے اندرونی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے، بھارت کا افغانستان میں کردار زیادہ مثبت نہیں رہا۔ اسرائیل سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل تمام عالمی قوانین کی بھرپور خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ہم اس معاملے کو اجاگر کرتے رہیں گے، ہم نے اسرائیلی خلاف ورزیوں اور ان کی وجہ بننے والے اسرائیلی واقعات پر نظر رکھی ہوئی ہے، فلسطینی ریاست کا قیام ہی وہ روڈ میپ ہے جس پر ہم قائم ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، جنوبی و شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے تیرہویں روز بھی بند ہیں۔ باب دوستی طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان سرحد پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت سرحدی کسٹمز سٹیشنز پر سکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر معطل ہے۔ دوطرفہ تجارت  معطل ہونے  سے پہلے کسٹمز حکام نے اپریزمینٹ   کے شمالی ریجن کے دائرہ اختیار میں شامل طورخم، غلام خان، خرلاچی اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پر 363 درآمدی گاڑیوں کی کلیئرنس کامیابی سے مکمل  کر لی تھی۔ طورخم پر 23 درآمدی گاڑیاں کلیئرنس کی منتظر ہیں کیونکہ متعلقہ درآمدکنندگان نے تاحال گڈز ڈیکلریشن جمع نہیں کرائی۔ تاہم  ان گاڑیوں میں کپڑا، پینٹ، مونگ پھلی اور دالوں جیسی خراب نہ ہونے والی اشیاء لدی ہوئی  ہیں۔ ایف بی آر ترجمان کے مطابق توقع ہے کہ متعلقہ درآمدکنندگان یا کلیئرنگ ایجنٹس کی جانب سے گڈز ڈیکلریشن جمع کرائے جانے کے فوراً بعد کسٹمز حکام ان گاڑیوں کی کلیئرنس مکمل کر لیں گے۔ سرحد کی بندش کے باعث   255 گاڑیاں  طورخم ٹرمینل کے اندر کھڑی ہیں جبکہ تقریباً 200 گاڑیاں جمرود  لنڈی کوتل روڈ پر پھنسی ہوئی ہیں۔ چمن بارڈر کسٹمز سٹیشن پر 15 اکتوبر 2025 سے کسٹمز کلیئرنس آپریشنز معطل ہیں۔ اس وجہ سے  5 درآمدی اور 23 برآمدی گاڑیاں پروسیسنگ  کی منتظر ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر  ہے کہ 23 برآمدی  کھیپوں  کے مالکان نے اپنی کھیپیں واپس لے جانے سے انکار کر دیا ہے اور انہوں نے سرحد دوبارہ کھلنے اور تجارت بحال ہونے تک انتظار کرنے کو ترجیح دی ہے۔ جہاں تک ٹرانزٹ  کھیپوں کا تعلق ہے  تو اس  حوالے سے تقریباً 495 گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں  جن میں سے زیادہ تر یعنی 412 گاڑیاں چمن پر اور بقیہ 83 گاڑیاں طورخم پر موجود ہیں۔ سرحدی مقامات پر کسٹمز عملہ  موجود ہے۔ جیسے ہی سرحد کھلے گی اور صورت حال معمول پر آئے گی کلیئرنس  کا عمل فوراً بحال کر دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے

بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

کابل (آئی پی ایس )بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے،طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزرات خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں موجود بھارت کے تکنیکی مشن کا درجہ بڑھا کر اب باضابطہ طور پر سفارت خانہ کیا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سفارت خانے کی بحالی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جس سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق، بحال شدہ بھارتی سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی امداد اور استعداد کار میں اضافے کے منصوبوں میں بھرپور حصہ لے گا اور یہ سب کچھ افغان عوام کی ضروریات اور خواہشات کے مطابق کیا جائے گا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حالیہ دنوں افغان وزیرِ خارجہ کے دور بھارت کے دوران کیاگیا تھا۔یاد رہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بھارت نے اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا تاہم ایک سال بعد تکنیکی مشن قائم کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زردری اور بلاول بھٹو کو معافی معانگنی چاہیے، عظمی بخاری حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زردری اور بلاول بھٹو کو معافی معانگنی چاہیے، عظمی بخاری وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ ایندھن کی قلت کا معاملہ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیر قانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ افغانستان کے ساتھ معاہدے میں واضح ہے کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، وزیرِ دفاع سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کا ترکیہ میں آج دوسرا دور، سرحدی گزرگاہیں بدستور بند
  • افغانستان کیلئے تجارتی راہداریاں بند رہیں گی، پاکستان کا اعلان
  • پاکستان، افغانستان دوطرفہ تجارت معطل: طورخم اور چمن پر 495 گاڑیاں کلیئرنس کی منتظر
  • ٹرانزٹ کھیپوں کی تقریبا 495گاڑیاں طورخم اور چمن پر سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں، ایف بی آر
  • طورخم اور چمن پر 495 گاڑیاں سرحد پار کرنے کی منتظر ہیں، ایف بی آر
  • پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی خدشات کے باعث دوطرفہ تجارت عارضی طور پر معطل
  • افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں،دفترِ خارجہ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ہونگے، افغان طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ
  • بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے