Daily Mumtaz:
2025-10-27@16:14:36 GMT

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت

چین اور امریکا کے درمیان ہونے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے بعد دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط کردیں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا میں میں ہونے والے مذاکرات میں چین اور امریکا کے درمیان 2019ء سے جاری تجارتی جنگ کی شدت میں کمی پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے بعد خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باضابطہ معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔

مالائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان ممالک سربراہی اجلاس کی سائیڈلائنز پر ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی اہم پش رفت کی امریکی اور چینی حکام نے تصدیق کی ہے۔

اب جمعرات کو جنوبی کورین شہر گیوگنجو ہونے والی چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کو عالمی تجارت میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے میڈیا نمائندوں کو آگاہ کیا کہ کوالالپمور میں ہونے والے مذاکرات میں فریم ورک کے ساتھ اگلی ملاقات جنوبی کوریا میں ہوگی۔

اسکاٹ بیسینٹ نے مزید بتایا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں جانب فریق ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے، جس میں زیر زمین نایاب معدنیات پر کنٹرول کو موخر کرکے 100 فیصد ٹیرف سے بچا جاسکے گا۔

دوسری جانب چینی نائب وزیراعظم لیفنگ جو مزاکرات میں شامل تھے انہوں نے کہا ہے کہ معاہدے کے حوالے سے بنیادہ نکات پر اتفاق ہوچکا ہے، اب معاملات داخلی منظوری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مذاکرات میں کے درمیان

پڑھیں:

ٹرمپ کا کینیڈا سے تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251025-01-21

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اشتہار چلانے پر امریکا اور کینیڈا کے درمیان جاری تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان
کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق کینیڈا نے ایک جعلی ٹی وی اشتہار جاری کیا، جس میں امریکی محصولات (Tariffs) سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’رونالڈ ریگن فاؤنڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈا نے ایک جعلی اشتہار میں سابق صدر ریگن کی تقاریر کا غلط استعمال کیا ہے جبکہ مذکورہ اشتہار 75 ہزار ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا اور اس کا مقصد امریکی عدالت عظمیٰ سمیت دیگر عدالتوں کے فیصلوں پر اثرانداز ہونا تھا۔انہوں نے لکھا کہ ’’امریکی قومی سلامتی اور معیشت کے لیے ٹیرف نہایت اہم ہیں۔کینیڈا کے اس سنگین رویے کے بعد تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کیے جا رہے ہیں۔کینیڈا کے وزیر ِاعظم مارک کارنی کے دفتر کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ کارنی ایشیائی سربراہی اجلاس کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ ٹرمپ بھی اسی روز ایک علیحدہ اجلاس کے لیے سفر کریں گے۔

راصب خان مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • ٹِک ٹاک معاہدے کی تمام تفصیلات طے پا گئیں، امریکی وزیرِ خزانہ
  • امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک ڈیل : معاہدےکا فریم ورک طے کرلیا گیا
  • ملائیشیا :چین اور امریکا کے تجارتی مذاکرات، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کی راہ ہموار
  • کوالالمپور میں تاریخی امن معاہدہ، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان برسوں پرانا سرحدی تنازع ختم
  • ٹرمپ اور چینی صدر کی ملاقات آئندہ ہفتے متوقع، تجارتی تعلقات پر بات چیت کا امکان
  • چین امریکہ معاشی و تجارتی مذاکرات کا ملائیشیا میں آغاز
  • پاک افغان سرحد کی بندش سے تاجروں کو شدید نقصان
  • ٹرمپ کا کینیڈا سے تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان
  • امریکا و دیگر ممالک امن معاہدے کی پاسداری کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں: ترک صدر