اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں۔صورتحال افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانیوں کے قتل عام کے بعد تبدیل ہوئی، یہ نہیں معلوم کہ نمائندہ خصوصی محمد صادق دوحہ مذاکرات میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔

ٹانک میں سکیورٹی فورسزکا“فتنہ الخوارج”کیخلاف خفیہ اطلاعات پرآپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

 دوران پریس بریفنگ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے ان تجارتی مقامات پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں، جن میں معصوم پاکستانی شہید ہوئے، انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے یا اس کی سرپرستی کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چند سال قبل جب طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تو اس وقت یقیناً ایک مثبت فضا تھی، مگر کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر مسلح گروہوں کی جانب سے افغان سرزمین کو پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال کیے جانے سے صورتحال بدل گئی ہے۔

جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ،سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا افغان عبوری حکام کے لیے پیغام واضح ہے کہ ان حملوں کو روکا جائے، ان مجرموں اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر شدت پسند دہشت گردوں کو قابو میں کیا جائے اور گرفتار کیا جائے۔یہ کوئی غیر معمولی مطالبہ نہیں ہے، پاکستان کوئی غیر حقیقی چیز نہیں مانگ رہا بلکہ انہیں صرف ان کے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنے کی تلقین کر رہا ہے، جو انہوں نے دوحہ معاہدے کے تحت کیے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور پولینڈ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، اور پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اسموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں قبل از وقت ہونے کا امکان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قانون سازی عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہے،پاکستان آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کےقیام کی حمایت جاری رکھےگا۔

Foreign Office Spokesperson Tahir Andrabi has said Afghan transit trade is not taking place and it will remain closed till evaluation of security situation@ForeignOfficePk #AfghanistanAndPakistan #News #RadioPakistan https://t.

co/c2ythXlCLB

— Radio Pakistan (@RadioPakistan) October 24, 2025

مزید :

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: افغان سرزمین ترجمان دفتر نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی