ترجمان دفتر خارجہ ایمبیسڈر طاہر اندرابی نے جمعرات کو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ کل، 25 اکتوبر کو ترکیہ میں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، سرحدی سیکیورٹی اور انسدادِ دہشتگردی کے امور زیرِ غور آئیں گے۔

فلسطین پر اسرائیلی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف کا چوتھا فیصلہ

ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) نے اسرائیل کو ایک بار پھر ہدایت دی ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنائے۔

یہ عدالت کا اس نوعیت کا چوتھا فیصلہ ہے۔ پاکستان نے اس معاملے میں تحریری اور زبانی دلائل کے ذریعے عدالت میں مؤقف پیش کیا۔

اقوام متحدہ اور مسئلہ کشمیر

ایک سوال کے جواب میں، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 24 اکتوبر اقوام متحدہ کا دن اور آزاد کشمیر کا یومِ تاسیس دونوں ایک ہی دن منائے جاتے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی مسئلہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو واضح کرتی ہیں۔

بھارتی جارحانہ عزائم پر پاکستان کی گہری نظر

ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارتی خطرات سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ آزاد کشمیر کو لاحق بھارتی خطرات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

بھارت زور زبردستی سے کشمیر کی حدود پر قبضہ نہیں کر سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ بین الاقوامی نے کہا کہ

پڑھیں:

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، برطانوی دفتر خارجہ کے حکام سے ملیں گے

تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچنے والے وزیرداخلہ محسن نقوی کی برطانوی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات طے پا گئی۔

وزیر داخلہ کی طرف سے چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

محسن نقوی اس بارے میں شواہد پہلے ہی برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کرچکے ہیں۔

برطانوی فارن آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کو دیے گئے ڈوزیئر اب تک برطانیہ نہیں پہنچے۔

محسن نقوی آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کے لانچ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج کیخلاف بیانات انتہائی اشتعال انگیز اور گمراہ کن ہیں، دفتر خارجہ
  • پاکستان نے بھارتی وزیرِ خارجہ کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا
  • پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کے مسلح افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید ردعمل
  • پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش بھارتی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، دفتر خارجہ
  • موضوع: افغانستان پاکستان مذاکرات۔۔۔۔ تازہ ترین صورت حال
  • محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، برطانوی دفتر خارجہ کے حکام سے ملیں گے
  • دراندازی نہ ہونے کی یقین دہانی تک افغان سرحد بند رہے گی: دفتر خارجہ
  • افغانستان کیساتھ صرف انسانی امدادی کارروائی کیلیے کھولی ،دفتر خارجہ
  • بابری مسجد ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ ہے: دفترِ خارجہ
  • غزہ منصوبہ: اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ