Daily Sub News:
2025-12-09@12:12:38 GMT

علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا

علی ترین کی پی سی بی پر شدید تنقید، لیگل نوٹس پھاڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور مجھے بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے تاہم وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

علی ترین نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے ساتھ بیٹھنےکو تیار ہوں لیکن مجھ سے آج تک اس حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
یاد رہےکہ پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فرنچائز نے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دیا تو معاہدے کی منسوخی اور فرنچائز مالکان کو بلیک لسٹ ہونے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں مستونگ سے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش مل گئی پاکستان کی بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پنڈی ٹیسٹ پروٹیز کے نام، سیریز 1-1 سے برابر افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ترجمان پاک فوج اسلام آباد ہائیکورٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں کمی کی درخواست مسترد کر دی اہم حکومتی وزیر کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لیگل نوٹس علی ترین پی سی بی

پڑھیں:

جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔

 ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخی کا کراچی یونیورسٹی کا فیصلہ معطل

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اگر بعد ازاں آرڈر واپس ہو گیا تو درخواست گزار کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیسے ہوگا؟

چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے نوٹس جاری کیا۔

ڈویژن بینچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت تمام فریقین کو تین دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل کانفرنس کے اجلاس میں مودی سرکار پر کڑی تنقید، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ
  • جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف جعلی ڈگری کیس قابل سماعت قرار
  • دشمن کی حمایت کے الزامات، پی ٹی آئی کو وفاقی حکومت کی تنقید کا سامنا
  • EOBIعملے کے ہتک آمیز رویہ کا نوٹس لیا جائے‘ قاسم جمال
  • شہری سے بدسلوکی کی وائرل ویڈیو پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا نوٹس، سب انسپیکٹر معطل
  • سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال
  • احسن اقبال: ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی بہترین ترجمانی کی
  • سیاسی فائدے کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے؛ احسن اقبال
  • عمران خان ذہنی مریض، پاکستان نہیں تو کچھ نہیں، عطا تارڑ کی تنقید
  • لودھراں: 7 سالہ اکلوتا بیٹا مین ہول میں گر کر جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس، ڈی سی کو ہٹا دیا