مہمند میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 50 تک ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں فتنہ الخوارج نے جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر آپریشن کے ذریعے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، جب کہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا اور خوارج کی ایک بڑی تشکیل کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جب کہ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔ فوج کی کارروائی سے علاقے میں ایک بڑی ممکنہ سیکیورٹی خطرے کو مؤثر طریقے سے ختم کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران سکیورٹی فورسز نے کئی کامیاب کارروائیاں کی تھیں، جن میں مجموعی طور پر 34 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ ان کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانے تباہ کیے گئے اور کئی اہم افراد کو ہدف بنایا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاکستان کی ٹارگٹڈ کارروائیوں کے بعد افغان طالبان کی درخواست پر شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ تاہم خوارج نے اس سیز فائر کو کمزوری سمجھتے ہوئے پاکستان میں گھسنے کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا اور ملک کے داخلی امن کو مزید خطرے میں پڑنے سے بچا لیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز نے
پڑھیں:
غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سکیورٹی بڑا چیلنج رہی، سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شاندار کام کیا۔
محسن نقوی نے راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے ہر روز ڈیوٹی دے کر مہمان ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔
محسن نقوی نے پاکستان کا نام بلند رکھنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں اور بورڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ مہمان ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان