سوئی گیس صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کے میٹرز لگانے کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اضافی ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والے صارفین کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹرز سے ریجنل دفاتر کو وہ فہرست ارسال بھی کر دی گئی ہے۔
حتمی فہرست کے مطابق صارفین کے میٹرز نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو ایل این جی پر معاہدے کے لئے لیٹر بھجوائے تھے اورصارفین نے لیٹر کی بنیاد پر کمپنی کیساتھ ایل این جی کا معاہدہ کیا۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
معاہدے کرنے پر صارفین کو جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر اضافی قیمت کا ووچر دیا گیا،اضافی قیمت کی ادائیگی ہونے پر کمپنی نے صارفین کے لئے میٹرلگانے کی فہرست جاری کر دی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صارفین کے
پڑھیں:
بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست تیار
ویب ڈیسک : قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
قلعہ سیف اللہ کی ضلعی انتظامیہ نے منشیات کے خاتمے کے لیے اہم پیشرفت کرتے ہوئے بھنگ کی کاشت میں ملوث زمینداروں کی فہرست تیار کر لی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ساگر کمار نے بتایا کہ ملزمان کے نام باقاعدہ طور پر محکمہ داخلہ کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
ڈپٹی کمشنر کے مطابق بھنگ کی کاشت میں ملوث افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہ، جس کے بعد ان کی سخت نگرانی اور قانونی کارروائی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے انتظامیہ مؤثر اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ساگر کمار نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ جرائم اور منشیات کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کو مزید مؤثر بنا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کو پرامن اور محفوظ ضلع بنانے کے لیے انتظامیہ پُرعزم ہے اور قانون شکنی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں بلاوقفہ جاری رہیں گی۔
لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی