سربیا کی آئل کمپنی نیس پر عائد امریکی پابندیاں نافذ ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلغراد (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے سربیا کی آئل کمپنی نیس (این آئی ایس ) پر عائد پابندیاں نافذ العمل ہوگئیں جس سے ملک کی واحد ریفائنری متاثر ہوگی۔ خبررساںاداروں کے مطابق کمپنی کے زیادہ حصص روس کی ملکیت ہیں اور امریکی حکام نے جنوری میں نیس پر پابندیاں اس وقت عائد کی تھیں جب واشنگٹن نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد روسی توانائی کے شعبے کے خلاف دباؤ بڑھایا تھا۔ پابندیاں مؤثر ہونے کے بعد کمپنی نے بتایا کہ اسے ابھی تک امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے خصوصی لائسنس کی توسیع نہیں ملی۔ بیان میں کہا گیا کہ نیس موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور امریکی محکمہ خزانہ سے رابطے میں ہے تاکہ اسے پابندیوں کی فہرست سے نکالا جا سکے۔ کمپنی کے مطابق اس وقت خام تیل کے ذخائر ریفائننگ کے لیے کافی ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محکمہ ریلوے کی مزید 11ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے تیاریاں مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلوے بالخصوص علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس کے منصوبوں کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کے قانونی اور معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیاکی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو بہتر بنانے کے حوالےسے چاروں صوبوں کی فوڈ اتھارٹیوں کو رسائی دی گئی ہے، 4 ٹرینوں کا آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے جبکہ جلد ہی مزید 11 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا اس حوالے سے اشتہار جاری ہو چکا ہے۔
اس آؤٹ سورسنگ کے باعث 8.5 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے،40 لگیج اور بریک وینز کو بھی آؤٹ سورس کیا گیا ہے جس کے باعث 820 ملین روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے، 2 کارگو ایکسپریس ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ بھی ہو رہی ہے جس کے باعث 6.3 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔