Daily Mumtaz:
2025-10-10@13:47:03 GMT

اسرائیل کو ملی کھلی چھوٹ سب کو چبھنے لگی تھی، شیری رحمان

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

اسرائیل کو ملی کھلی چھوٹ سب کو چبھنے لگی تھی، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ملی کھلی چھوٹ سب کو چبھنے لگی تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی اسرائیل کی سبکی ہوئی، اسرائیل کے بہت سارے اتحادیوں نے بھی اس پر بہت دباؤ ڈالا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ جی سی سی ممالک پر حملہ کر کے اسرائیل نے ریڈ لائن کراس کی، اسرائیل نے خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے، اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پارلیمان کو پُرامن طریقے سے چلانےکو ترجیح دیتے ہیں، ہمیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کردیا کہ پیپلز پارٹی پر الفاظ کی گولہ باری شروع کردی گئی۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے پر کسی کو صوبائی کارڈ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی، بی آئی ایس پی کا ریلیف پروگرام بہت زبردست ہے، یہ عالمی طور پر تسلیم کیا جاچکا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

ن لیگ نمبر پورے کرلے تب بھی پیپلز پارٹی کے بغیر سسٹم نہیں چل سکتا، گورنر پنجاب

لاہور:

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے حکومت بنی ملکی نظام میں بہتری کے لئے ن لیگ کا ساتھ دیا اگر قربانی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو قیادت سے دراخوست جیالوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کریں بولے ن لیگ نمبر پورے بھی کر لے پیپلز پارٹی کے بغیر یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔

چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں ریلیف پیکیج  تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا آج کے دن تک بہت سے علاقے سیلاب میں ڈوبے ہےاللہ تعالیٰ کی طرف سے مشکل آئی جس سے ہم سب نے مل کر نکلنا ہے۔

انہوں ںے ن لیگ لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آفات ہمارے لئے امتحان ہوتے ہے اس میں سیاست کو نہیں لانا چاہے خود سہولیات مل رہی ہوں تو انسان مشکل والے کے دکھ کو محسوس نہیں کرسکتا ہے ہمیں آپس میں جھگڑا نہیں کرنا چاہیے یہ نہیں سمجھنا چاہیے سارا کچھ میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں میں خرابیوں کی وجہ سے سروے میرٹ پر نہیں ہوسکے پیپلز پارٹی شامل ہوئی تو حکومت بنی، الیکشن کے بعد ملک جو سکھ کا سانس لے رہا ہے پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، پیپلز پارٹی کے کارکن پہلے بھی ن لیگ سے اتحاد میں خوش نہیں تھے پیپلز پارٹی کے ورکرز ن لیگ سے کولیشن گورنمنٹ کے لئے اب بھی تیار نہیں، پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے کولیشن کے بعد بہت نقصان اٹھایا، مگر افسوس ہوتا جب ہماری قربانی کو تسلیم بھی نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد پی ٹی آئی سے ہم نے پہلے کوشش کی مل کر حکومت بنائے مگراب انہوں نے ساتھ دینے کا اعلان کیا مگر بے اعتبار جماعت کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ ہے، اسد قیصر نے جو پیپلز پارٹی کے حوالے سے بات کی اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے، جب عوام پیپلز پارٹی کو اکثریت دے گی تو بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنائیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ میں اپنی قیادت سے کہوں گا کہ اب پارٹی ورکرز کی بات سننے کا وقت آگیا ہے، ایک کردار کی وجہ سے یہ سارا مسئلہ بنا ہے، ایک بات بہت کلیئر ہے اگر پیپلز پارٹی ساتھ ہوگی تو یہ سسٹم چلے گا ورنہ نہیں چلے گا۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بات معافی کی نہیں بات عزت اور وقار کی ہے، جمہوریت میں دس دماغ مل کر جو بات کرتے ہیں وہی بہتر رہتی ہے، بات حرف آخر کی نہیں ہوتی سب کو مل کر چلنا پڑتا ہے اسی میں بہتری ہے

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے فلسطینیوں کی جانوں کو کچھ نہیں سمجھا: شیری رحمان
  • مسجد میں رہ کر زنا کرنے والے
  • انوارلحق کو فوری ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، طارق فضل چودھری
  • ماحولیاتی تبدیلیوں سے آنے والی آفات کا تسلسل بڑھ رہا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے ، خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں، سینیٹر شیری رحمان
  • پیپلز پارٹی کی واضح حمایت کے بغیر مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں مشکلات ہوں گی، شیری رحمٰن
  • ہمارا مقصد کسی کی ناک رگڑنا نہیں، قمر زمان کائرہ
  • پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، وقار مہدی
  • ن لیگ نمبر پورے کرلے تب بھی پیپلز پارٹی کے بغیر سسٹم نہیں چل سکتا، گورنر پنجاب
  • چچا بھتیجی کی لڑائی میں پی پی کو نہ گھسیٹیں، پلوشہ خان