عمران نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کی ہدایت کر دی‘ گوہر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اگست 2025ء میں کہا تھا کہ پارٹی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے 9 مئی 2023ء کے واقعات میں ملوث بڑی تعداد میں پی ٹی آئی ارکان اور رہنماؤں کی نااہلی کے بعد خالی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کو تمام پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں، بشمول پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے بھی مستعفی ہونے کا کہا تھا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے قانون سازوں نے پارلیمانی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینا شروع کر دیے تھے، تاہم، اْس وقت یہ فیصلہ نہیں کیا گیا تھا کہ آیا پنجاب کے قانون ساز بھی ایسا کریں گے یا نہیں۔ تاہم گزشتہ روز عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے پنجاب کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جیسے ہم نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دیے تھے، ویسے ہی ہمارے ارکان، پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے بھی استعفیٰ دیں گے، صوبائی اسمبلی میں ہمارے 107 ایم پی ایز اور تقریبا 14 قائمہ کمیٹیاں ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی قائمہ کمیٹیوں
پڑھیں:
عمران خان کی ہدایت پر من و عن عمل ہوگا، علی امین کل فیصل کریم کو استعفیٰ بھجوائیں گے، گوہر علی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی کی ہدایات ہمیں موصول ہوچکی ہیں، بانی کی خواہش کے مطابق وزیراعلیٰ کو استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی کی ہدایت پر من و عن عمل ہوگا، علی امین گنڈا پور کل سمری کے ذریعے گورنر فیصل کریم کنڈی کو استعفیٰ بھجوائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی ہدایات ہمیں موصول ہوچکی ہیں، بانی کی خواہش کے مطابق علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، علی امین گنڈا پور کچھ دیر بعد پشاور روانہ ہوں گے، علی امین گنڈا پور اپنا استعفی گورنر کو بھجوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 2/3 میجورٹی برقرار رہے گی، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ دینا ایک آئینی معاملہ ہے، علی امین گنڈا پور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بانی کی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا آگے بڑھے گا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کپتان کی مرضی ہے کون سی جگہ پر کون سے کھلاڑی کو کھلانا ہے، بانی نے سہیل آفریدی کو نامزد کیا ہے، بانی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور کے بیانات کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صرف تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے کوئی گروپ نہیں ہے، تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔