پی ٹی آئی اراکین کو پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
لاہور:
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کے پاس اپنے استعفے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دینےکی تیاری کر لی ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے اسٹیںڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
معین ریاض قریشی نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نہ صرف کمیٹیوں سے استعفے جمع کرائیں بلکہ گاڑیاں بھی واپس کر دیں گے۔
قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو میں بتایا تھا کہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے فوری مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس 14 اسٹینڈنگ کمیٹیاں ہیں اور بانی پی ٹی آئی نے تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹینڈنگ کمیٹیوں پنجاب اسمبلی کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کی ہدایت
پڑھیں:
قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے
قومی اسمبلی کے چھ اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں ضمنی انتخابات 23 نومبر 2025 کو منعقد ہوںگے۔ ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔اٹھارہ ہری پور، این اے چھیانوے ۔فیصل آباد، این اے ایک سو چار۔فیصل آباد، این اے ایک سو انتیس ۔لاہور، این اے ایک سو تینتالیس۔ساہیوال اور این اے ایک سو پچاسی۔ ڈیرہ غازی خان میں ہوںگے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں پی پی تہتر۔سرگودھا، پی پی ستاسی۔ میانوالی، پی پی اٹھانوے۔ فیصل آباد، پی پی ایک سو پندرہ فیصل آباد، پی پی ایک سو سولہ ۔فیصل آباد، پی پی دوسوتین ۔ ساہیوال اور پی پی دو سو انہتر مظفرگڑھ شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر 23 نومبر 2025 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری، پنجاب کانسٹیبلری، بلوچستان کانسٹیبلری، لیویز اور افواج پاکستان، پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور، پاکستان کوسٹ گارڈز سمیت دیگر متعلقہ سیکیورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی اور قانون و نظم قائم رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔