ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبے کی خدمت مکمل دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ کی۔

 علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کیا، جس کے ساتھ ایک پیغام بھی شامل تھا جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔

 انہوں نے لکھا کہ اپنے قائد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔

چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

 اپنے الوداعی پیغام میں گنڈا پور نے اپنے دورِ حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے وزارتِ اعلیٰ سنبھالی تو صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی جیسے دو بڑے چیلنجز سے دوچار تھا۔

 ان کے مطابق ڈیڑھ سال کے دوران کابینہ، پارٹی ارکان، بیوروکریسی اور عمران خان کی رہنمائی کے تعاون سے خیبر پختونخوا کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا گیا اور دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ جرات اور عزم کے ساتھ کیا گیا۔

آؤ جاپان چلیں (آخری قسط )

 انہوں نے بتایا کہ صوبے میں قومی تعمیر کے کئی بڑے منصوبے شروع کیے گئے، جنہیں ایک وقت میں جنگ زدہ علاقہ تصور کیا جاتا تھا۔

 علی امین گنڈا پور نے اپنے کابینہ ارکان، اسمبلی کے اراکین (خواہ وہ پی ٹی آئی سے ہوں یا اپوزیشن سے) اور صوبائی بیوروکریسی کے افسران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گورننس کے مشکل چیلنجز میں ان کا ساتھ دیا۔

 انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں ہر محاذ پر کامیاب رہا، مگر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ میں نے صوبے کے عوام کی خدمت پوری دیانتداری کے ساتھ کی اور ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا،وزارت اعلیٰ چھوڑنے کے بعد عوام کے درمیان جاؤنگا۔

منشیات کے مجرم محمد طارق کی جانب سے دائر سزا کے خلاف اپیل خارج

 علی امین گنڈا پور نے اپنے پیغام کا اختتام پرعزم الفاظ میں کیا ، پاکستان زندہ باد، پی ٹی آئی پائندہ باد۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور گنڈا پور نے انہوں نے کے ساتھ نے اپنے کہ میں

پڑھیں:

گنڈا پور کو کیوں ہٹایا گیا؟ صحافی کے سوال پر علیمہ خان کا ردعمل

علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ کیا وجہ ہے؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ ابھی ہم کورٹ میں جارہے ہیں۔ جانے دیں۔ دوسری جانب راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں علیمہ خان پر انڈے پھینکنے کے خلاف اندراج مقدمہ کی 22 اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبیں رانا نے کی۔علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ علیمہ خان کے وکیل نے درخواست پر دلائل مکمل کرلئے۔ راولپنڈی پولیس نے پہلے ہی درخواست سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے۔ فیصل ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعہ پر دہشت گردی کی دفعات لگتی ہیں۔ علیمہ خان پر انڈا پھینکنا کریمنل اسالٹ ہے۔ علیمہ خان پر انڈوں سے حملہ کرنا مکمل منصوبہ بندی تھی۔ انڈے پھینک کر خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ جس پر عدالت نے پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلئے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ ،علیمہ خان کا ردعمل آگیا
  • گنڈا پور کو کیوں ہٹایا گیا؟ صحافی کے سوال پر علیمہ خان کا ردعمل
  • علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن متحرک، کیا پختونخوا میں پی ٹی آئی نئی حکومت بنا سکے گی؟
  • گنڈا پور کے استعفے میں ابہام ہوا تو واپس کیا جا سکتا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
  • علی امین گنڈاپور نے اپنی استعفے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی
  • ’قوم نے ہر آفت کا مقابلہ اتحاد و حوصلے سے کیا‘، وزیراعظم کا قومی استقامت کے دن پر پیغام
  • لداخ میں 4 افراد کی ہلاکت کی آزادانہ تحقیقات تک جیل میں رہنے کیلئے تیار ہوں، سونم وانگچک
  • حکومتیں مل کر غزہ کو مٹانے کیلیے اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں، گریٹا تھنبرگ
  • اسرائیلی حراست: فلوٹیلا کارکنوں کے ساتھ ظلم و ستم اور تضحیک آمیز رویے کا انکشاف