پاک افغان مذاکرات میں ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جائیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاک افغان مذاکرات میں ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جائیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان مذاکرات میں ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جائیں۔ خواجہ آصف نے کہاکہ افغان طالبان کے ساتھ مزاکرات میں ابھی تک کوئی بریک تھرو نہیں ہوا نا ہی ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی کہ جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی جاسکیں۔
انہوں نے کہا قطرکے وزیردفاع اور ترکی کیانٹیلیجنس چیف مذاکرات میں کامیابی کے لیے کوشاں ہیں، ترکی اورقطر کی کوشش ہے کہ مذاکرات میں کسی قسم کا تعطل نہ ہو، ہمارا وفد کل رات واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا مگر پھر قطر اورترکی کی جانب سیکہا گیا کہ ہمیں مذاکرات کیحوالیسیایک اورموقع دیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیاکہ کابل کے وفد سے بات کرتے ہیں اورکوئی راستہ نکالنیکی کوشش کرتے ہیں، ابھی تک مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوئیلیکن وفد ابھی تک استنبول میں ہے، دوست ممالک کے کہنے پر کابل کے رویے میں بدلا آتا ہے اور دہشتگردوں کی پشت پناہی نہیں کریگاتویہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتاہے یہ بات ہورہی ہوکہ اگر مذاکرات شروع کررہیہیں توکچھ نہ کچھ نتائج ہونیچاہئیں، ان تمام شرائط کی بنیاد امن ہے اور اگر امن نہیں ہوگا تو آگے نہیں بڑھا جاسکتا، بھارت کے کہنے پر دہشتگردی یا ٹی ٹی پی کی پشت پناہی ہوگی تو کچھ نہیں ہوسکتا۔
ان کا مزید کہنا تھا جب تک امن اوراعتماد کی بحالی نہیں ہوگی تب تک تجارت یا دیگرمثبت پیشرفت ممکن نہیں، اگر وہ ضد پر اڑیہیں یاہندوستان کی پراکسی کاکردار اداکر رہیہیں توکچھ نہیں کہاجاسکتا، پاکستان کے امن کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو “اینج تے اینج ہی سہی۔”
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کی شناخت کیلیے تحقیقات کی ہدایت وزیر اعظم کی سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کی شناخت کیلیے تحقیقات کی ہدایت نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام اس طرح کیا جائے جس میں عوام کا نقصان نہ ہو، علی امین سینئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ،صادق آباد پولیس نے تین اجرتی قاتل گرفتار کر لئے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی باجوڑ: پاک-افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل، وزیراعظم انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اہم پیشرفتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جس سے زیادہ امیدیں وابستہ کی ایسی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی مذاکرات میں خواجہ آصف پاک افغان کی کوشش
پڑھیں:
افغان طالبان کو دہلی کنٹرول کررہا ہے، اسلام آباد کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو دہلی سے کنٹرول کیا جارہا ہے، ترکیہ میں ہونے والے مذاکرات میں جو پتلی تماشا لگایا گیا توہ دہلی سے کنٹرول ہورہا تھا، اگر کسی نے اسلام آباد کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نے کابل کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ شروع کر رکھی ہے، ماضی کے جن حکمرانوں نے طالبان کی حمایت کی ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: استنبول مذاکرات کا چوتھا دور جاری، افغان وفد فیصلہ کرنے میں گومگو کی کیفیت کا شکار
وزیر دفاع نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کابل کسی کا چمچمہ نہ بنے، عزت دار ہمسائے کی طرح رہے، یہ 40 سال ہمارے مہمان رہے، لیکن پھر بھی ان کی نگاہوں میں شرم نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ مجھے پہلے دن ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں، ہم نے پھر بھی پورا ہفتہ طالبان وفد کے ساتھ بات چیت کی۔
انہوں نے کہاکہ قطر اور ترکیہ جیسے دوست ممالک پاکستانی مؤقف کے قریب ہیں، ایک گروپ کی زبانی یقین دہانیوں پر ہم کتنا بھروسہ کر سکتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ طالبان وفد 5 بار یقین دہانیاں کرانے کے بعد پیچھے ہٹ گیا، یہ جب کابل فون پر رابطے کرتے تو پھر آکر لاچاری کا اظہار کرتے۔
واضح رہے کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کی سرپرستی کسی صورت قبول نہیں کی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق کم از کم تین مواقع پر معاہدے پر دستخط ہونے والے تھے، مگر ہر بار افغان وفد نے آخری لمحے پر پسپائی اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: میرا خیال ہے میں پاک افغان مسئلہ کے حل کے لیے کچھ کر سکتا ہوں، صدر ٹرمپ
مذاکرات میں شریک ذرائع نے بتایا کہ افغان وفد اندرونی دھڑوں، قندھار، کابل اور حقانی گروپ کی باہمی چپقلش کا شکار ہے، جس کی وجہ سے فیصلہ سازی میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews استنبول مذاکرات افغان طالبان پراکسی جنگ خواجہ آصف وزیر دفاع وی نیوز