افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا جب کہ گرفتار خودکش بمبار نے ہوش ربا انکشافات کردیے۔

رپورٹ کے مطابق افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشتگردی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ( ساؤتھ ) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا، گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی۔

گرفتار خود کش بمبار افغانستان کے صوبے کندھار کا رہائشی ہے، گرفتار خود کش بمبار کے اعترافی بیان میں ہوش ربا انکشافات منظر عام پر آ گئے، خودکش بمبار نعمت اللہ کندھار جوہریہ مدرسہ کا طالب علم ہے جو حفظ کر رہا ہے۔

گرفتار خودکش بمبار نعمت اللہ نے اعترافی بیان میں کہا کہ؛ مدرسہ میں موجود کچھ لوگوں نے مجھے کہا کہ پاکستانی فوج کے خلاف جہاد جائز ہے، ہم 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہو ئے، خودکش بمبار پھر لالے ژے کے علاقے بروند(جنوبی وزیرستان) گئے جہاں طالبان کا مرکز تھا۔

خودکش بمبار ہمارا کمانڈر عمر حماس تھا جو خودکش حملوں کی تربیت دیتا تھا، خودکش بمبار خودکش حملے کی تربیت تین ماہ تھی جبکہ میں نے ایک ہفتہ کی تربیت لی۔

خودکش بمبار تربیت میں ہمیں سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے؟ خودکش بمبار یہ بھی تربیت دی گئی کہ چیک پوسٹ پر اورفوج پر کیسے خود کش حملہ کرنا ہے۔

خودکش بمبار ہمارے گروپ میں 20 نوجوان شامل تھے جن کی عمریں اٹھارہ، بیس اور بائیس سال تھی، خودکش بمبار میں نے تربیت کے دوران وہاں اذان کی آواز سنی ، خودکش بمبار مجھے احساس ہوا کہ پاکستانی فوج بھی مسلمان ہے، اس پر خودکش حملہ کرنا حرام ہے۔

گرفتار خود کش بمبار کے انکشافات اس بات کا ثبوت ہیں کہ افغان طالبان کم عمر نوجوانوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں مذہبی ذہن سازی کے ذریعے ان کم عمر نوجوانوں کو افواج پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سر گرمیوں پر اُکسایا جاتا ہے۔

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوش ربا انکشافات

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشتگردی کے لئے استعمال کررہے ہیں

جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ( ساؤتھ ) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو… pic.

twitter.com/0RIjgMTk4m

— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 19, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرفتار خود کش بمبار گرفتار خودکش بمبار افغان طالبان اور کش بمبار کے

پڑھیں:

فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ایران میں مارا گیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2025ء) سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک ایران کے شہر برزی گریشنگ میں مارا گیا، جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہوچکی ہے، ہلاک دہشت گرد جمیل بلوچستان کے ضلع پنجگور کا رہائشی تھا جو بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل عرف ٹیٹک کئی خونریز حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، جمیل عرف ٹیٹک فتنۃ الہندوستان کا فعال رکن اور تنظیمی نیٹ ورک کے اہم رابطہ کار کے طور پر بھی کام کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بنوں میں مغل کوٹ سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو جہنم واصل کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشتگردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی، خارجی طارق کچھی کی دہشتگرد تشکیل فتنۃ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی، فتنۃ الخوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کیلئے سہولت کار تھا۔                                                                              

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خود کش بمبار گرفتار
  • جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرکے افغان خودکش بمبار کو گرفتار کرلیاگیا
  • جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار
  • جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار، ہوش ربا انکشافات
  • کم عمر افغان نوجوانوں کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی، گرفتار خود کش بمبار کے ہوشربا انکشافات
  • فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ایران میں مارا گیا
  • شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
  • باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی کو تباہ کر دیا
  • فتنۃ الخوارج کی پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھاکر دراندازی کی کوشش ناکام، مہمند میں 50 دہشت گرد ہلاک