جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
—اسکرین گری
جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختون خوا نے کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللّٰہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خود کش بمبار نعمت اللّٰہ افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔
اپنے اعترافی بیان میں خودکش بمبار نے کہا کہ خودکش حملے کی تربیت 3 ماہ تھی، میں نے ایک ہفتہ کی ٹریننگ لی، تربیت میں ہمیں سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے، یہ بھی تربیت دی گئی کہ چیک پوسٹ پر اور فوج پر کیسے خود کش حملہ کرنا ہے، ہم 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہوئے ۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی میر علی کے علاقے میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر فورسز نے ان کے ٹھکانوں کو گھیر کر آپریشن کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق اسپن وام میں کی جانے والی دوسری کارروائی میں ایک مزید دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا۔ دونوں کارروائیوں کے دوران ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
فوجی ترجمان کے مطابق علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں اور غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل سدباب کرنے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔