جنوبی وزیرستان: تاجر برادری نے انگوراڈہ بارڈر گیٹ کھولنے کے لیے 30 جون کی ڈیڈ لائن دے دی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
جنوبی وزیرستان کی تاجر برادری نے پاک افغان بارڈر پر واقع انگوراڈہ گیٹ کی طویل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو 30 جون تک کی مہلت دے دی، ان کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ مدت تک گیٹ دوبارہ نہ کھولا گیا، تو وہ احتجاجاً حکومتی مشینری کو مکمل طور پر جام کر دیں گے۔
جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں منعقدہ تاجر برادری کے ایک اہم جرگے میں تمام تجارتی یونینز کے نمائندوں نے شرکت کی، تاجر رہنماؤں ملک سردار علی اور لوئر وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ 21 مہینوں سے انگور اڈہ گیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جس کے باعث خطے میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہوچکی ہیں اور معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تاجر برادری مزید انتظار کے متحمل نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں:
تاجر قیادت نے الزام عائد کیا کہ ابتدا میں حکومت نے قومی دھرنے کو گیٹ بندش کا جواز بنایا، بعدازاں مؤقف بدلا گیا کہ گیٹ کھولنے میں پاکستانی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ افغان حکومت راضی نہیں۔
تاہم، تاجر برادری کے بقول افغان حکام سے رابطے کے بعد تجارت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں، لہٰذا اب حکومت پاکستان کی جانب سے گیٹ نہ کھولنے کی کوئی وجہ باقی نہیں۔
تاجر رہنماؤں نے حکومت اور عسکری قیادت سے اپیل کی ہے کہ 30 جون سے قبل گیٹ کھول کر قانونی اور آئینی تجارت کی راہ ہموار کی جائے، بصورت دیگر تاجر برادری تادم مرگ احتجاج کا راستہ اپنائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
مزید پڑھیں:
ملک سردارعلی کے مطابق وہ گزشتہ 21 ماہ سے ہر سطح پر اپنے مطالبات اٹھا رہے ہیں، مگر اب تک انہیں کوئی شنوائی نہیں ملی، انہوں نے شکوہ کیا کہ دنیا جہاں تجارت کے نئے راستے تلاش کر رہی ہے، وہاں جنوبی وزیرستان کے تاجروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے اور ان کی معاشی سرگرمیوں کو جان بوجھ کر بند کیا جا رہا ہے۔
تاجر رہنماؤں کا مطالبہ تھا کہ حکومت فوری طور پر انگور اڈہ بارڈر گیٹ کو تجارت کے لیے کھولنے کے احکامات جاری کرے تاکہ خطے میں معاشی بحالی ممکن ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگور اڈہ بارڈر گیٹ پاک افغان بارڈر تاجر برادری تاجر قیادت جنوبی وزیرستان سیف الرحمان عسکری قیادت ملک سردارعلی وزیرستان چیمبر آف کامرس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بارڈر گیٹ پاک افغان بارڈر تاجر برادری تاجر قیادت جنوبی وزیرستان سیف الرحمان عسکری قیادت ملک سردارعلی وزیرستان چیمبر آف کامرس جنوبی وزیرستان تاجر رہنماؤں تاجر برادری
پڑھیں:
کے پی اسمبلی: جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور
خیبر پختون خوا اسمبلی—فائل فوٹوخیبر پختونخوا اسمبلی میں جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد آزاد امیدوار آصف خان نے پیش کی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کی 90 فیصد آبادی محسود قبیلے پر مشتمل ہے۔ موجودہ نام مقامی آبادی کی ثقافتی شناخت یا تاریخی حیثیت کی عکاسی نہیں کرتا۔
پشاورپشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا...
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھا جائے۔
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نام کی تبدیلی سے مقامی ثقافت کو پہچان اور شناخت کا حق ملے گا۔
قرارداد کے مطابق ضلع کی شناخت کو اس کی مقامی آبادی سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔