کراچی، ایکسپو سینٹر کے قریب مسلح ملزمان نے آن لائن ٹیکسی میں سوار تاجر کو لوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے ایکسپو سینٹر کے قریب مسلح ملزمان نے آن لائن ٹیکسی میں سفر کرنے والے موبائل فون کے ایک تاجر کو لوٹ لیا۔ واردات تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں پیش آئی۔
صدر موبائل الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن منہاج گلفام کے مطابق، متاثرہ تاجر شاہ رخ موبائل فونز کے کاروبار سے وابستہ ہے اور الیکٹرانکس مارکیٹ میں کام کرتا ہے۔ واردات کے وقت وہ آن لائن ٹیکسی میں ایئرپورٹ جا رہا تھا کہ چار موٹرسائیکلوں پر سوار آٹھ مسلح افراد نے اسے نشانہ بنایا۔
ملزمان نے تاجر سے 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے، جب کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو اتار کر گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔
واقعے کے بعد متاثرہ تاجر نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کروا دی ہے۔ منہاج گلفام نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور متاثرہ تاجر کا لوٹا گیا سامان واپس دلوایا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لائن ٹیکسی
پڑھیں:
ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دی جائے، منعم ظفر خان
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ریڈ لائن کے منصوبے کو شروع ہوئے 46 ماہ ہوچکے ہیں، ریڈ لائن منصوبہ حکومت کی نااہلی کی نظر ہوچکا ہے، لاہور میں بی آر ٹی گیارہ ماہ میں مکمل ہو جاتی ہے، کراچی میں شروع کیے جانے والا کوئی بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی واضح تاریخ دی جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ریڈ لائن کے منصوبے کو شروع ہوئے 46 ماہ ہوچکے ہیں، ریڈ لائن منصوبہ حکومت کی نااہلی کی نظر ہوچکا ہے، لاہور میں بی آر ٹی گیارہ ماہ میں مکمل ہو جاتی ہے، کراچی میں شروع کیے جانے والا کوئی بھی منصوبہ وقت پر مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قابض میئر کی اداکاری دیکھیے کہتے ہیں اس کے ذمہ دار وفاقی ادارے ہیں، یونیورسٹی روڈ اب دریا کا منظر پیش کر رہی ہے، کریم آباد انڈر پاس پچھلے 2 سال سے نہیں بن سکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ریڈ لائن منصوبے کے لیے ایکشن کمیٹی بنا رہی ہے۔