Jasarat News:
2026-07-24@03:10:17 GMT

سعودیہ کیلئے اسکائی ٹریکس ایوارڈ 2025میں کا اعزاز

اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT

سعودیہ کیلئے اسکائی ٹریکس ایوارڈ 2025میں کا اعزاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی، سعودیہ کو پیرس ایئر شو 2025 کے 55ویں ایڈیشن میں منعقد ہونے والے اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز2025 میں ”بہترین ایئر لائن اسٹاف سروس” کے اعزاز سے نوازاگیا ہے۔ ایئر لائن عالمی اسکائی ٹریکس کی درجہ بندی میں بھی تین درجے اوپر رہی، اوردنیا بھر میں لاکھوں مسافروں پر مشتمل ایک جامع ووٹنگ کے عمل کے بعد دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں 17 واں مقام حاصل کیا۔لاکھوں پاکستانی مسافروں کے لیے جو حج، عمرہ، ملازمت اور کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں، یہ اعتراف سفر کے معیار میں ایک اہم بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ سعودی ایئرلائن (سعودیہ) کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے پاکستانی شہروں کو مملکت کے اہم مقامات سے جوڑنے والی باقاعدہ پروازوں کے ذریعے بہتر اسٹاف سروس پاکستانی مسافروں کے تجربے کو براہِ راست فائدہ پہنچاتی ہے۔یہ اعزاز مسافروں کے سفر کے ہر لمحے کو بہتر بنانے کیلئے سعودیہ کی ٹیم کی غیر معمولی کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے ۔گراؤنڈ سروسز سے لے کر جہاز تک مہمان نوازی کے اس عمل نے مسافروں اور خاص کر پاکستانی مسافروں کے اطمینان اورخدمات کے معیار میںمزید اضافہ کیا ہے۔سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل عزت مآب انجینئر ابراہیم العمر کا اس اعزاز کے حصول پرکہنا ہے کہ ’’یہ ایوارڈ ہماری ناقابل یقین فرنٹ لائن ٹیم کی محنت اور ہمارے مہمانوں کے ہم پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔اسکائی ٹریکس کی ورلڈ ایئر لائن درجہ بندی میں 82 ویں سے 17 ویں نمبر پر آنا ایک قابل فخر سنگ میل ہے ،تاہم یہ محض شروعات ہے۔ ہم جرات مندانہ سرمایہ کاری اور واضح وژن کے ساتھ دنیا کی صف اول کی ایئر لائنز میں سے ایک بننے کیلئے پرعزم ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسکائی ٹریکس مسافروں کے ایئر لائن

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت