ابوظہبی میں پاکستانی ڈاکٹر محمد فرحان کے زیرِ اہتمام آموں کا شاندار میلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء)ابوظہبی میں مقیم معروف پاکستانی ڈاکٹر، ڈاکٹر محمد فرحان جو کہ شیخ خلیفہ اسپتال میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں، 29 جون بروز اتوار لی رویال میریڈین ہوٹل ابوظہبی میں آموں کا میلہ منعقد کر رہے ہیں۔ یہ غیر تجارتی (نان کمرشل) میلہ پاکستانی سفارتخانے ابوظہبی کے تعاون سے شام 4 بجے سے 8 بجے تک جاری رہے گا۔
میلے کا مقصد پاکستانی آم، ثقافت اور قومی فخر کو فروغ دینا ہے۔ میلے میں پاکستان کے 10 سے زائد اقسام کے اعلیٰ معیار کے آم پیش کیے جائیں گے، جبکہ متعدد آموں سے تیار کردہ پکوان بھی شرکاء کو پیش کیے جائیں گے۔ داخلہ مفت ہے اور تقریباً 700 آموں کے کارٹن شرکاء میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر فرحان اس سے قبل 2023 میں بھی کامیاب آم میلہ منعقد کر چکے ہیں۔
گزشتہ شب انہوں نے النواب ریسٹورنٹ، شارجہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو عشائیے پر مدعو کیا اور انہیں اس سال کے میلے اور اپنی خدمات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ اس میلے کی تشہیر میں ان کا ساتھ دیں کیونکہ یہ پروگرام بغیر کسی اسپانسرشپ کے، صرف پاکستان کی محبت میں انفرادی طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ دنیا کو پاکستانی مہمان نوازی اور آموں کی شان دکھائی جا سکے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔