شاہ رخ کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ ، نام بھی سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) میں اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کیلئے 2 پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی ایل میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹی کے آر سے معاہدہ کرنیوالے 2 پاکستانی کھلاڑیوں میں محمد عامر اور محمد عثمان طارق شامل ہیں۔
محمد عامر اس سے قبل بھی سی پی ایل کے 4سیزن کھیل چکے ہیں اور وہ سی پی ایل کے 39 میچز میں 18.
ڈیتھ اوورز میں اپنی سوئنگ اور مہارت کے لیے مشہور محمد عامر سےمتعلق امید کی جارہی ہے کہ وہ رواں سیزن میں شاہ رخ کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولنگ اٹیک کو مضبوط بناتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال بنیں گے۔
دوسری جانب آف اسپنر محمد عثمان پہلی بار ویسٹ انڈین گراؤنڈز میں ڈیبیو کریں گے، عثمان طارق پی ایس ایل 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے صرف 5 میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
مسلم فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز جیت کر تاریخ رقم کردی
فرانس کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے اسٹار فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز بیلن ڈی اور جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔
ڈیمبیلے نے بارسلونا کے لامین یامال کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
دوسری جانب اسپین کی مڈفیلڈر بونماتی خواتین فٹبال میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بیلن ڈی اور جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
وہ مجموعی طور بیلن ڈی اور ایوارڈز کی ہیٹ ٹرک کرنے والی تیسری کھلاڑی ہیں۔