پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں منڈی صادق گنج میں جھگڑے کے بعد نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی ناراض بیوی کو بچانے کی کوشش میں نوجوان شخص صادقیہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ شاہد میواتی کے نام سے ہوئی جو ضلع قصور کے کنگن پور کا رہائشی تھا۔

متوفی کے اہل خان کے مطابق شاہد نے چھ ماہ قبل ضلع بہاولنگر کے منڈی صادق گنج کی 19 سالہ سلمیٰ سے شادی کی تھی، تاہم سلمیٰ کچھ دن پہلے اپنے والدین کے پاس واپس چلی گئی اور وہیں رہنے لگی جب کہ وہ اپنے سسرال والوں سے ناراض تھی۔

ہفتے کے روز شاہد نے سلمیٰ کو واپس آنے پر راضی کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ گیا، اس دوران جوڑے کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، اس پر سلمیٰ نے قریبی صادقیہ نہر میں چھلانگ لگا دی جب کہ شاہد جو کہ تیرنا نہیں جانتا تھا، اس نے بھی اسے بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی۔

اہل خانہ کی چیخ و پکار سن کر کچھ مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور بچی کو بچایا لیکن وہ شاہد کو نہ بچا سکے جو نہر کی تیز لہروں میں بہہ گیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان عتیق الرحمان نے بتایا کہ 12 غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیم موقع پر گئی اور دن بھر کی تلاش کے بعد لاش کو پانی نکالا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بیٹی کو بچانے کیلئے باپ نے کروز شپ سے سمندر میں چھلانگ لگادی، جہاز کے عملے کا حیران کن اقدام

باپ نے کروز شپ سے گہرے سمندر میں چھلانگ کر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بیٹی کی جان بچالی جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ واقعے کے بعد مذکورہ شخص کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے ڈزنی کروز شپ پر اپنی بیٹی کو سمندر میں گرنے کے بعد بچا لیا۔ یہ واقعہ 29 جون کو پیش آیا جب ڈزنی ڈریم نامی جہاز چار راتوں کا سفر مکمل کرنے کے بعد فورٹ لاڈرڈیل واپس آ رہا تھا۔

مسافروں نے غیر سرکاری ڈزمی کروز شپ سے متعلق فیس بک گروپ پر واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکی جہاز کی چوتھی منزل سے سمندر میں گری اور فوراً اس کے والد نے بیٹی کو بچانے کیلئے اس کے پیچھے چھلانگ لگا دی۔

رپورٹس کے مطابق والد نے تقریباً 20 منٹ تک اپنی بیٹی کو پانی میں تیرتے ہوئے سنبھالے رکھا جب تک کہ امدادی ٹیم موقع پر نہ پہنچ گئی۔

A Disney cruise vacation turned chaotic when a young girl reportedly fell from the Disney Dream ship, prompting her father to jump into the sea to save her. This incident occurred on June 29, as the ship was returning to Florida's Port Everglades after a four-night Bahamian… pic.twitter.com/kbEZNwGcLh

— Ashish rai (@journorai) June 30, 2025


جہاز پر ہنگامی الرٹ کا اعلان ہوا، جس کے بعد عملے نے فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ ڈزنی حکام کے مطابق والد اور بیٹی دونوں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا اور اب وہ دونوں محفوظ ہیں۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا زیر گردش ہے، سوشل میڈیا صارفین باپ کے اس فوری اقدام کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گھر کے باہر کھیلتی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • بیٹی کو بچانے کیلئے باپ نے کروز شپ سے سمندر میں چھلانگ لگادی، جہاز کے عملے کا حیران کن اقدام
  • کندھکوٹ،مسلح افراد نے بیوی بچوں کے سامنے شوہر کو قتل کردیا
  • مخصوص قسم کی کافی اور آنکھ کی بیماری کے درمیان تعلق کا انکشاف
  • ٹرمپ میڈیا پر برتری ثابت کرنے کی کوشش میں ہیں‘ ایرانی سپریم لیڈر
  • کراچی، سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
  • مئی میں ہونے والی جھڑپ نے پاکستان نے ہمارے جہاز گرائے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
  • آنکھوں میں مرچیں، گلے پر پاؤں۔۔۔! افیئر کیلئے بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی ایک اور لرزہ خیز کہانی
  • لاہور: بی آر بی نہر میں چھلانگ لگانیوالی لڑکی کو ڈولفن اہلکار نے بچا لیا