اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا، اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ مینڈیٹ چور سرکار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابلِ جواز اضافہ کردیا گیا، اضافہ بلاجواز اور عوام کے معاشی قتل عام کی ننگی کوشش قرار دیتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ سے محروم حکومت احساس اور عوام کی مشکلات کے شعور سے بالکل عاری ہے، پٹرولیم مصنوعات میں تازہ ترین اضافہ پہلے سے بیمار اور دم توڑتی معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دے گا، یہ اضافہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں اور پیدارواری لاگت پر نہایت تباہ کن اثرات مرتب کرے گا اور مہنگائی کی بدترین لہر اٹھائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ اپنی فنانشل بدانتظامی کی قیمت عوام سے وصول کرنا ننگی بدمعاشی اور ڈاکہ زنی ہے، آمدن کے ذرائع اور وسائل بڑھانے کی بجائے مسلسل نہایت مشکلات کے شکار عوام کی قوتِ خرید تباہ کرنا سماج کو جرائم اور طبقاتی کشمکش کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہے، عمران خان حکومت میں تھے تو عالمی منڈی میں تیل کی بلند ترین قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے حکومت نے خود اٹھایا اور آج سے نصف قیمت پر عوام کو ڈیزل تیل مہیا کیے جاتے رہے لیکن اب اگر موجودہ مینڈیٹ چوروں سے حکومت واپس نہ لی گئی تو پاکستان اور اس کے چوبیس کروڑ عوام ان کے ستم سے نہیں بچ پائیں گے۔

واضح رہے کہ نئے مالی سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے، وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت حکومت نے یکم جولائی سے 15 جولائی تک کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے فیصلے کا فوری اطلاق کر دیا گیا جس کے تحت پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر حکومت کی جانب سے کاربن لیوی عائد کر کے اور پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے لیکن یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران اسرائیل کشیدگی ختم ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران نمایاں کمی ہوئی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی قیمتوں میں اضافہ سے پٹرولیم مصنوعات کی جانب سے حکومت کی گیا ہے

پڑھیں:

پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے