پاکستان کی نامور ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی قسمت میں اب شیروانی نہیں ہے۔ اب وہ کبھی وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کالا جادو کرتی ہیں اور میرے بہت مستند ذرائع نے یہ خبر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس خاور مانیکا کے خاندان سے ایک لڑکی آئی وہ بھی بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا سے متاثر ہو کر کالاجادوسیکھ رہی تھی۔ سامعہ خان نے بتایا اس لڑکی کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے میری بلاول سے شادی ہو جائے گی اور میں بھی خاتون اول بن جاؤں گی۔

عمران خان کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہر علمِ نجوم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب چوتھی شادی نہیں کریں گے اب وہ سمجھدار ہو جائیں گے۔

خاور مانیکا فیملی کی ایک لڑکی مُمانی بشریٰ پنکی پیرنی سے متاثر ہوکے کالا جادو اس لئے سیکھ رہی ہے کہ بلاول سے شادی کرکے خاتونِ اول بن جائے – سامعہ خان

????????????????

pic.

twitter.com/YaBrSFvH9j

— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) June 25, 2025

واضح رہے کہ سامعہ خان نے  2025 کے لیے بڑی پیشگوئیاں کرنے کے ساتھ ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے بھی  پیشگوئی کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو جوپیٹر کی پوزیشن لے کر پیدا ہوئے ہیں وہ ابھی اُس پوزیشن پر ہے کہ اس برس بلاول بھٹو پر مہربان رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ رواں برس یہ ستارے بلاول بھٹو کو نواز کر نہ جائیں۔ اس لیے یہ سال بہترین موقع ہے۔ ماہر نجوم نے کہا کہ بلاول کے سیاسی دلہا بننے کے ساتھ ساتھ حقیقی دلہا بننے کے امکان کافی روشن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بشریٰ بیبی بلاول بھٹو بلاول بھٹو وزیراعظم پنکی پیرنی عمران خان عمران خان شادی عمران خان وزیراعظم کالا جادو

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو بلاول بھٹو وزیراعظم پنکی پیرنی کالا جادو کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کالا جادو

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور فون کرکے کہتے ہیں کہ عمران خان سے ملاقات نہ کروائیں، سینیئر صحافی کا دعویٰ

سینیئر صحافی و تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی لوگ  پریس کانفرنس کر کے کہتے ہیں کہ ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہو رہی حالانکہ وہ خود ٹیلی فون کر کے کہتے ہیں کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات رکوا دیں۔

نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ میں یہ الزام نہیں لگا رہا بلکہ ثبوت کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جس وقت چاہیں عمران خان سے مل سکتے ہیں لیکن وہ نہیں ملتے۔

لی امین خود اسٹبلشمنٹ کو کال کر کے کہتا ہے کہ مجھے عمران خان سے نہ ملنے دیا جاۓ اس کی ریکارڈنگ بھی ہے : نصر اللہ ملک pic.twitter.com/Y8AMu2OBWu

— صحرانورد (@Aadiiroy2) June 25, 2025

واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ خیبرپختونخوا کے اراکین اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈا پور بہت طاقت ور ہے ہم انہیں ناں نہیں کہہ سکتے جس پر علیمہ خان نے کہا کہ اگر بوجھ نہیں اٹھاسکتے تو گھر جائیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جو مائنس بانی پی ٹی آئی کی باتیں کر رہے ہیں انہیں عقل نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور علیمہ خان عمران خان کے پی بجٹ مائنس عمران خان

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور فون کرکے کہتے ہیں کہ عمران خان سے ملاقات نہ کروائیں، سینیئر صحافی کا دعویٰ
  • ’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات
  • جم جائے بغیر وزن کیسے کم کیا؟، بلاول بھٹو نے سارا پلان بتادیا
  • مسلمان سے شادی کرنے پر زندہ بھارتی لڑکی کی آخری رسومات ادا
  • بانی پی ٹی آئی نہ ہوتے تو مجھے میرے خاندان والے بھی ووٹ نہ دیتے، بیرسٹر گوہر
  • اگر عمران خان نہ ہوتا، تو میرے خاندان والے بھی مجھے ووٹ نہ دیتے
  • عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں، فواد چودھری
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو پاکستان جنگ کرے گا(بلاول بھٹو)
  • بلاول نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کو روکنا پاکستان کی سلامتی کیلئے ضروری قرار دے دیا