آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مظفرآباد میں یومِ تشکر ریلی، عوام کا افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مظفرآباد میں یوم تشکر ریلی نکالی گئی ہے، ریلی میں عوام نے افواج پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا ہے۔
آزاد کشمیر کے درالحکومت مظفرآباد میں آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی پر یوم تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترمہ سمیعہ ساجد، محترمہ تقدیس گیلانی سمیت مختلف سیاسی و سماجی طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو بدترین شکست، کوئٹہ میں یوم تشکر
ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ’پاک فوج زندہ باد‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کے پُرجوش نعرے لگائے۔
*مظفرآباد میں آپریشن بنیان المرصوص کی فتح پر یومِ تشکر ریلی، عوام کا افواجِ پاکستان سے والہانہ عقیدت کا اظہار۔*
مظفرآباد میں آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابی پر یومِ تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ سمیعہ ساجد، محترمہ تقدیس گیلانی سمیت مختلف سیاسی و سماجی طبقات… pic.
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) May 16, 2025
کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی، کی گونج نے ماحول کو مزید ولولہ انگیز بنا دیا۔
شرکا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے اور ہم ہر حال میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنیان مرصوص : 16 مئی 2025ء کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی خودمختاری اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں قوم متحد اور پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آپریشن بنیان المرصوص آزاد کشمیر بھارت پاکستان ریلی یوم تشکر
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان المرصوص بھارت پاکستان ریلی یوم تشکر آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر تشکر ریلی کا اظہار یوم تشکر پر یوم
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :