شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق  ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میرانشاہ کے غیور قبائلی مشران اور معززین نے پاک فوج کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا، جس میں قبائلی مشران و عمائدین سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میران شاہ ، میجر جنرل عادل افتخار نے بطور مہمان خصوصی جرگے میں شرکت کی ۔ انہوں نے معرکہ حق  ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘  میں ساتھ دینے پر غیور قبائلی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

میجر جنرل عادل افتخار نے کہا کہ پوری قوم نے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا ۔  اس موقع پر  شرکا نے افواج پاکستان کی عظیم کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔

شرکا نے افواج پاکستان کے  تمام شہدا بشمول آپریشن بنیان مرصوص میں شہادت کا رتبہ پانے والوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔  شرکا نے وطن سے والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔ غیور قبائلی عوام اپنی درخشاں روایات کے مطابق مستقبل میں بھی افواج پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے ۔

شرکا نے اس خوشی کے موقع پر پورے شمالی وزیرستان میں افواج پاکستان کی کامیابی پر جشن منایا اور خصوصی ریلیوں کا اعلان کیا ۔

یوم تشکر؛ اسکردو   کے طلبہ کا افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین

اسوہ بوائز اسکول اسکردو کے طلبہ نے افواجِ پاکستان کی شاندار فتح پر خوبصورت نغمے کی صورت میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ نغمے کے بول’’میرے وطن یہ عقیدتیں وطن پر قربان‘‘ کے ذریعے  طلبہ نے افواجِ پاکستان سے والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کیا۔

طلبہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص افواج پاکستان قبائلی مشران نے افواج شرکا نے

پڑھیں:

کراچی: جشن آزادی پر گرینڈ میوزیکل نائٹ، راحت فتح علی، حدیقہ کیانی کی شاندار پرفارمنس

آزادی کا جشن کے موقع پر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، نتالیہ گل نے جاندار پرفارمنسز پیش کی، شرکا جھوم اٹھے ۔محکمہ ثقافت کی خصوصی آزادی ٹرین کراچی سے تھرپارکر کیلئے روانہ ہوئی، کراچی کے کینٹ سٹیشن پر فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا، آزادی ٹرین کے شرکا نے ہر سٹیشن پر قومی پرچم تقسیم کئے، یوم آزادی کی مناسبت سے 78 پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا، کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس پر شہریوں نے دل کھول کر داد دی۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان میں 4روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی وزیر داخلہ کافتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
  • معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص سے آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں( صدر و وزیراعظم)
  • وفاقی وزیر داخلہ کا ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
  • وزیر اعظم کی بھارتی ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پزیرائی
  • آپریشن بنیان مرصوص میں غیر معمولی جرات، عظیم قربانی پر 488افسران و جوانوں کو اعزازات عطا
  • آپریشن بنیان مرصوص میں غیر معمولی جرأت، عظیم قربانی پر 488 افسران و جوانوں کو اعزازات عطاء
  • شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر رنگارنگ تقریبات
  • معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص سے آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، صدر و وزیراعظم
  • کراچی: جشن آزادی پر گرینڈ میوزیکل نائٹ، راحت فتح علی، حدیقہ کیانی کی شاندار پرفارمنس